چھٹی بحث حضرات امہات المومنین رضی اللہ عنھن پر سب کرنے والے…

چھٹی بحث حضرات امہات المومنین رضی اللہ عنھن پر سب کرنے والے کا حکم


صفحہ 3 از 3
دوسرا قول: اور یہی دوسرا قول زیادہ صحیح ہے کہ جو شخص تہمت لگائے امہات المؤمنینؓ میں سے کسی ایک پر تو یہ حضرت عائشہؓ پر بہتان لگانے والے شخص کی طرح ہے (حکم میں) یہی قول اس سے پہلے حضرت ابنِ عباسؓ سے بھی نقل کیا گیا ہے: اس کی وجہ یہ ہے کہ اس تہمت میں نبی کریم ﷺ کے لیے ننگ و عار ہے اور یہ رسول کریمﷺ کے لیے اتنی بڑی اذیت ہے کہ آپﷺ کے بعد آپﷺ کی بیویوں سے نکاح کرنا بھی اتنی بڑی اذیت نہیں ہے۔
2: حضرت قاضی عیاضؒ، حضرت عائشہ صدیقہؓ کے علاوہ دیگر ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے کا حکم بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ:
 ومن سبّ غير عائشة من أزواج النبیﷺ ففيها قولین.
أحدهما: يُقتل لأنه سبّ النبیﷺ بسبّ حليلته
والأخرأ نها كسائر الصحابة. يجلد حدّ المفترى قال وبالأول اقول۔ 
(الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰﷺ: صفحہ 297 جلد 2)
ترجمہ: اور جو شخص حضرت عائشہؓ کے علاوہ نبی کریمﷺ کی ازواج میں سے کسی پر سبّ کرے تو اس کے بارے میں دو قول ہیں۔
پہلا قول: یہ ہے کہ اس شخص کو قتل کیا جائے گا اس لیے کہ یہ نبی کریمﷺ نے پر سبّ کرنا ہے ان کی زوجہ پر سبّ کرنے کے واسطہ ہے۔
دوسرا قول : یہ کہ وہ شخص صحابہؓ پر سبّ کرنے والے کی طرح ہے۔ اس پر مفتری کی حد لگائی جائے گی اور فرمایا کہ پہلا قول زیادہ صحیح ہے۔
3: امام تقی الدین سکیؒ حضرت عائشہؓ کے علاوہ دیگر ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے کا حکم بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ:
أما غير عائشة من ازواج النبیﷺ فحكى القاضی عياض فيمن سبّها قولين:
احدهما: أن يقتل لأنه سبّ النبیﷺ بسبّ حليلته
والأخر: أنها كسائر الصحابة يجلد حدّ المفترى. قال وبالقول الأول أقول
(السيف المسلول: صفحہ 335)
ترجمہ: بہر حال حضرت عائشہؓ کے علاوہ ازواج النبیﷺ میں سے کسی پر سبّ کرنے والے کے بارے میں قاضی عیاضؒ نے دو قول بیان فرمائے ہیں:
پہلا قول: اس شخص کو قتل کیا جائے گا کیونکہ یہ شخص نبی کریمﷺ پر سبّ کر رہا ہے ان کی ازواج پر سبّ کرنے کے واسطہ سے۔
اور دوسرا قول: یہ کہ اس شخص کا حکم صحابہ کرامؓ پر سبّ کرنے والے کی طرح ہے اس پر مفتری کی حد جاری کی جائے گی۔
4: شیخ علاء الدین ابوالحسن علی بن خلیل الطرابلسی الحنفیؒ حضرت عائشہ صدیقہؓ کے علاوہ دیگر ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے کا حکم بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ:
ومن سبّ غير عائشةؓ من ازواج النبیﷺ ففيها خلاف بين أهل العلم. 
احدهما: أن يقتل لأنه سبّ النبیﷺ بسبّ حليلته
والأخر: أنها كسائر الصحابة يجلد حدّ المفتری (معین الاحکام: صفحہ 229)
ترجمہ: جو شخص حضرت عائشہؓ کے علاوہ ازواج مطہراتؓ میں سے کسی پر سبّ کرے تو اس کے بارے میں اہل علم کا اختلاف ہے۔
ان کا پہلا قول یہ ہے کہ ایسے شخص کو قتل کیا جائے گا کیونکہ یہ شخص نبی کریمﷺ پر سبّ کر رہا ہے ازواج کے واسطے سے۔
اور دوسرا قول ہے کہ ایسے شخص کا حکم صحابہ کرامؓ پر سبّ کرنے والے کی طرح ہے اس پر مفتری کی حد لگائی جائے گی۔
5: حضرت العلامۃ السيد محمد امین آفندی الشہير بابن عابدین شامیؒ حضرت عائشہؓ کے علاوہ دیگر ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے کا حکم بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ:
حكى القاضی عياض قولين فيمن سبّ غير عائشة من ازواج النبیﷺ.
احدهما: أنه يقتل لأنه سبّ النبیﷺ بسبّ حليلته
والأخر: أنها كسائر الصحابة يجلد حدّ المفترى قال وبالقول الأول أقول
(تنبيہ الولاة والحكام :صفحہ 120)
ترجمہ: قاضی عیاضؒ نے دو قول بیان فرمائے ہیں اس شخص کے بارے میں جو حضرت عائشہؓ کے علاوہ کسی زوجہ رسولﷺ پر سبّ کرتا ہے۔ا
ان میں سے پہلا قول یہ ہے کہ ایسے شخص کو قتل کیا جائے گا کیونکہ یہ شخص نبی کریمﷺ پر سبّ کر رہا ہے ازواج النبیﷺ پر سبّ کرنے کے ذریعے۔
اور دوسرا قول یہ ہے کہ اس کا حکم صحابہ کرامؓ پر سبّ کرنے والے کی طرح ہے اس پر مفتری کی حد لگائی جائے گی۔ فرمایا (قاضی عیاضؒ نے) پہلا قول زیادہ صحیح ہے۔
فائدہ: ان تمام حوالہ جات سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ جو حکم حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر سبّ کرنے کا ہے وہی حکم باقی ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے کا ہے اور وہ یہ حکم ہے کہ ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے والا شخص کافر ہے اور اس کی سزا قتل ہے جو قانون نافذ کرنے والے ادارے جرم ثابت ہونے پر جاری کریں گے۔

صفحہ 3 از 3