حضور خاتم المعصومینﷺ کی ازواج مطہراتؓ کا مقام باقی صحابیات سے اعلیٰ ہے کیونکہ ازواج مطہراتؓ کو حضرت نبی کریمﷺ سے دو نسبتیں حاصل ہیں :
1: ازواج رسول اللہﷺ ہونے کا شرف حاصل ہے جس کی برکت سے ان کو امہات المؤمنین کا لقب اللہ تعالیٰ نے اپنی آخری کتاب قرآن مجید میں عطاء فرمایا ہے۔
2: حضورﷺ پر ایمان لانے کی برکت سے مرتبہ صحابیت بھی ان کو حاصل ہوا، اور یہ دونوں مراتب اتنے بلند اور عظیم ہیں کہ ان کی وجہ سے ہر مؤمن کے دل میں ان کا ادب و احترام کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور ایمان والے کا سر ان کی عظمت کے سامنے جھکا ہوا ہے۔ اور ہر مؤمن ان کی عزت و عظمت اور حرمت پر پہرہ دینا اپنے لیے سعادت سمجھتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اکابر اہلسنت نے ان کی شانِ اقدس میں بےادبی کرنے والے اور ان پر سبّ کرنے والے شخص کا حکم واضح طور پر بیان فرمایا ہے جس کی تفصیل ہم آئندہ سطور میں بیان کریں گے۔
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ تحریر فرماتے ہیں کہ ازواج مطہراتؓ میں سے حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر سبّ کرنے والے شخص کے بارے میں بعض حضرات نے علیحدہ حکم بیان فرمایا ہے اور دیگر ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے والے شخص کے بارے میں علیحدہ حکم بیان فرمایا ہے جس کی تفصیل یہ ہے:
حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ پر سبّ کرنے کا حکم:
1: شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ تحریر فرماتے ہیں کہ: قال القاضی ابو يعلى من قذف عائشة بما برأها الله منه كفر بلا خلاف (الصارم المسلول: صفحہ 417)
ترجمہ: قاضی ابو یعلیٰؒ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے حضرت عائشہؓ پر وہی بہتان لگایا جس سے اللہ تعالیٰ نے انکی برأت فرمائی تھی تو وہ شخص بلااختلاف کافر ہے۔
2: امام تقی الدین سبکیؒ اور شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:
من سبّ عائشة قتل. قيل له. لم؟ قال من رماها فقد خالف القرآن لأن الله تعالىٰ: يَعِظُكُمُ اللّٰهُ اَنۡ تَعُوۡدُوۡا لِمِثۡلِهٖۤ اَبَدًا اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ۞(سورۃ النور آیت 17)
ترجمہ: اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ پھر کبھی ایسا نہ کرنا، اگر واقعی تم مومن ہو۔(السیف المسلول: صفحہ334،
الصارم المسلول: صفحہ 417)
ترجمہ: جو شخص حضرت عائشہ پر سبّ کرے اسکو قتل کر دیا جائے ان سے اسکی وجہ پوچھی گئی تو فرمایا کہ جس نے حضرت عائشہؓ پر بہتان باندھا اس نے قرآن مجید کی مخالفت کی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: يَعِظُكُمُ اللّٰهُ اَنۡ تَعُوۡدُوۡا لِمِثۡلِهٖۤ اَبَدًا اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ یعنی اللہ تعالیٰ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ کبھی بھی آئندہ اس طرح کی بات نہ کرو اگر تم مومن ہو۔
3: قال ابو السائب القاضی كنت يو ما بحضرة الحسن بن زيد الداعی بطبرستان وكان يلبس الصوف و يأمر بالمعروف وينهى عن المنكر ويوجه فی كل سنة بعشرين ألف دينار الى مدينة السلام يفرق على سائر ولد الصحابة وكان بحضرته رجل فذكر عائشة بذكر قبيح من الفاحشة فقال يا غلام أضرب عنقه فقال له العلويون هذار جل من شيعتنا فقال معاذ الله، هذا رجل طعن على النبیﷺ قال الله تعالىٰ: اَلۡخَبِيۡثٰتُ لِلۡخَبِيۡثِيۡنَ وَالۡخَبِيۡثُوۡنَ لِلۡخَبِيۡثٰتِ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبِيۡنَ وَالطَّيِّبُوۡنَ لِلطَّيِّبٰتِاُولٰٓئِكَ مُبَرَّءُوۡنَ مِمَّا يَقُوۡلُوۡنَ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّرِزۡقٌ كَرِيۡمٌ ۞(سورة النور آیت 26) فان كانت عائشة خبيثة فالنبی خبيث فهو كافر فاضربوا عنقه. فضربوا عنقه وانا حاضر (الصارم المسلول: صفحہ 417،
السيف السيف المسلول صفحہ 332)
ترجمہ: ابو سائب قاضی کہتے ہیں کہ میں ایک دن طبرستان میں حسن بن زید داعی کے پاس حاضر تھا وہ اون کا لباس پہنتے تھے اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر عمل کرتے تھے وہ ہر سال میں ہزار دینار مدینہ منورہ بھیجتے تھے تاکہ صحابہؓ کے بچوں میں تقسیم کیے جائیں۔ ان کے پاس ایک شخص تھا جس نے حضرت عائشہؓ کا تذکرہ فصیح الفاظ میں کیا تو انہوں نے غلام کو حکم دیا کہ اس کی گردن اڑا دے یہ دیکھ کر علویوں نے کہا کہ یہ ہمارے شیعوں میں سے ہے (اسے چھوڑ دیں) تو انہوں نے کہا کہ بخدا اس شخص نے رسول کریمﷺ پرطعن کیا ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے۔ اَلۡخَبِيۡثٰتُ لِلۡخَبِيۡثِيۡنَ وَالۡخَبِيۡثُوۡنَ لِلۡخَبِيۡثٰتِ الخ
ترجمہ: گندی عورتیں گندے مردوں کے لائق ہیں، اور گندے مرد گندی عورتوں کے لائق۔ اور پاکباز عورتیں پاکباز مردوں کے لائق ہیں، اور پاکباز مرد پاکباز عورتوں کے لائق ہیں۔ یہ (پاکباز مرد اور عورتیں ان باتوں سے بالکل مبّرا ہیں جو یہ لوگ بنا رہے ہیں۔ ان پاکبازوں) کے حصے میں تو مغفرت ہے اور باعزت رزق۔
اگر حضرت عائشہؓ (نعوذ باللہ) ناپاک تھی تو پھر نبی کریمﷺ بھی (نعوذ باللہ) ناپاک ہوں گے لہٰذا یہ شخص کافر ہے۔ اس کی گردن اڑا دو۔ چنانچہ میری موجودگی میں اُسے قتل کر دیا گیا۔
4: امام ابو اسحاق ابراہیم بن علی بن یوسف الشیرازیؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:
اتفق اكثر العلماء رحمهم الله على من سبّ عائشة رضى الله عنها او طعن فيها فقد كفر وقد حكىٰ الاجماع على هذا غير واحد من اهل العلم لأن الذی يسبّها او يطعن فيها فقد انكر صريح القرآن الكريم وهذا كفر بلا خلاف۔ (تکملۃ المجموع شرح المہذب: صفحہ 20 جلد 24)
ترجمہ: اکثر علماء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جو شخص حضرت عائشہؓ پر سبّ کرتا ہے یا طعن کرتا ہے تو وہ شخص بالتحقیق کافر ہو گیا ہے اور اجماع نقل کیا ہے اس بات پر کئی اہل علم نے اس لیے کہ جو شخص ان پر سبّ کرتا ہے یا ان پر طعن کرتا ہے تو وہ صراحتاً قرآن کا منکر ہے اور قرآن کا انکار بلا اختلاف کفر ہے۔
5: وروى عن محمد بن زیداخى الحسن بن زیدانه قدم عليه رجل من العراق فذكر عائشة رضى الله عنها بسوء فقام اليه بعمود فضرب به دماغه فقتله فقيل له : هذا من شيعتنا و من بنى الآباء فقال سمى جدى قرنان أى زان او خبيث ومن سمى جدى قرنان استحق القتل فقتله. فهی صريحة الدلالة على حرمة سب السيدة عائشة رضى الله عنها وان سابها يقتل بل انهاتو حى بان لا يستتاب الساب بل يقتل فورا
(تكملۃ الجموع شرح المہذب: صفحہ 20 جلد 24)
ترجمہ: محمد بن زید سے مروی ہے جو حسن بن زید ؒکے بھائی ہیں کہ ان کے پاس عراق کا ایک شخص آیا پھر اس نے حضرت عائشہؓ کا ذکر برائی کے ساتھ کیا تو وہ (حسن بن زید) لو ہے کا گرز لے کر اس کی طرف بڑھے اور اس کو سر پر مار کر قتل کر دیا، پھر ان سے کہا گیا کہ یہ تو ہمارے شیعوں میں سے تھا اور ہمارے آباء کی اولاد میں سے تھا تو حضرت حسن بن زید نے جواب دیا کہ اس شخص نے میرے جد کا نام قرنان رکھا ہے یعنی زانی یا خبیث اور جو شخص میرے جد کا نام قرنان رکھے گاوہ قتل کا ہی مستحق ہے۔
( امام ابو اسحاق ابراہیم بن علی بن یوسف الشیرازیؒ فرماتے ہیں کہ) یہ واضح دلالت ہے سیدہ عائشہؓ پر سبّ کرنے کی حرمت پر اور اس بات پر کہ ان پر سبّ کرنے والے شخص کو قتل کیا جائےگا بلکہ اس میں اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ سبّ کرنے والے سے توبہ کا مطالبہ بھی نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کو فوراً قتل کر دیا جائے گا۔
فائدہ: ان تمام حوالہ جات سے حضرت سیدہ امی عائشہ صدیقہؓ پر سبّ کرنے والے کے بارے میں چند باتیں معلوم ہو رہی ہیں
1: حضرت عائشہ صدیقہؓ پر تہمت لگانے والا شخص بالاتفاق کافر ہے۔
2: امام تقی الدین سبکیؒ تحریر فرماتے ہیں کہ سبّ امی عائشہؓ کے مرتکب کو بحکمِ حکومت) قتل کیا جائے گا۔ کیونکہ جو شخص حضرت امی عائشہؓ پر سبّ کرتا ہے وہ قرآن مجید کا مخالف ہے۔
3: حضرت حسن بن زیدؒ نے حضرت امی عائشہؓ پر سبّ کرنے والے شخص کوقتل کروایا اور اسکی دلیل قرآن مجید کی اس آیت سے بیان فرمائی کہ اَلۡخَبِيۡثٰتُ لِلۡخَبِيۡثِيۡنَ وَالۡخَبِيۡثُوۡنَ لِلۡخَبِيۡثٰتِ .. الخ ( سورة النور آيت 26)
اور فرمایا کہ یہ شخص نعوذباللہ حضرت امی عائشہؓ پر سبّ کر کے حضرت نبی کریمﷺ پر طعن کرنا چاہتا ہے اس لیے یہ شخص قتل کا مستحق ہے اور پھر اس شخص کو قتل کروا دیا۔
4: امام ابو اسحاق الشیرازیؒ تحریر فرماتے ہیں کہ اکثر علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جو شخص حضرت امی عائشہؓ پر سبّ کرتا ہے یا ان پر طعن کرتا ہے تو وہ شخص کافر ہے کیونکہ یہ شخص قرآن مجید کا منکر ہے جو بلاختلاف کفر ہے۔
6: اور یہ بھی فرمایا کہ حضرت حسن بن زیدؒ کے واقعہ سے معلوم ہوا کہ حضرت سیدہ عائشہؓ پر سبّ کرنے والے شخص کو (بحکم حکومت) قتل کیا جائے گا اور اس کو توبہ کی مہلت بھی نہیں دی جائے گی۔
حضرت عائشہ صدیقہؓ کے علاوہ باقی ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے کا حکم:
حضرت عائشہ صدیقہؓ پر سبّ کرنے کا حکم کیا ہے اور سبّ کرنے والے پر کیا سزا جاری ہوتی ہے یہ ہم باحوالہ ماقبل میں ذکر کر چکے ہیں لیکن اگر کوئی شخص حضرت امی عائشہؓ کے علاوہ باقی ازواجِ مطہراتؓ پر سبّ کرتا ہے یا تہمت لگاتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے اس کے بارے میں علماء اہلسنت کے دو قول ہیں۔
پہلا قول: علماء اہلسنت کا پہلا قول یہ کہ حضرت سیدہ عائشہؓ کے علاوہ دیگر ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے کا یا تہمت لگانے کا حکم وہی ہے جو حضرات صحابہ کرامؓ پر سبّ کرنے کا ہے۔
(جس کی تفصیل ان شاء اللہ آئندہ صفحات میں بیان ہو گی) لیکن یہ قول صحیح نہیں ہے۔
دوسرا قول: علماء اہلسنت کا دوسرا قول یہ کہ حضرت امی عائشہ صدیقہؓ کے علاوہ باقی ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے کا وہی حکم ہے جو حکم حضرت عائشہؓ پر سبّ کرنے کا ہے۔
یعنی 1 : یہ شخص بالاتفاق کافر ہے۔
2: اور ( بحکمِ حکومت) قتل کا مستحق ہے۔
اور یہ دوسرا قول ہی زیادہ مضبوط اور زیادہ صحیح ہے۔
اس دوسرے قول کے زیادہ صحیح ہونے کے دلائل:
دلیل نمبر 1: جو شخص ازاواج مطہراتؓ میں سے کسی ایک پر بھی سبّ کرتا ہے یا تہمت لگاتا ہے تو وہ شخص خود حضور نبی کریمﷺ پر تہمت لگانے والا ہے جیسا کہ سورۃ النور آیت 26 کے تحت ہم نے ذکر کر دیا ہے۔
دلیل نمبر 2:قرآن مجید کی آیت مبارکہ ہے کہ:
اِنَّ الَّذِيۡنَ يُؤۡذُوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَاَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابًا مُّهِيۡنًا۞ (سورۃ الاحزاب آیت 57)
ترجمہ: جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کو تکلیف پہنچاتے ہیں اللہ نے دنیا اور آخرت میں ان پر لعنت کی ہے اور ان کے لیے ایسا عذاب تیار کر رکھا ہے جو ذلیل کر کے رکھ دے گا۔
اور ازواجِ مطہراتؓ میں سے کسی ایک زوجہ پر بھی سبّ کرنا یا تمام پر سبّ کرنا خود نبی کریمﷺ کو ایذا پہنچانا ہے اس لیے وہ شخص کافی ہے اور قتل کا مستحق ہے۔
دلیل نمبر 3: سیدہ عائشہؓ کی تطہیر قرآن مجید میں مذکور ہے اور اس کی اہم وجہ نبی کریمﷺ کے ساتھ زوجیت والا تعلق ہے لہٰذا جو شخص حضرت عائشہؓ پر سبّ کرتا ہے وہ قرآن کا منکر ہونے کی وجہ سے کافر ہے اور یہی زوجیت رسولﷺ والا تعلق باقی ازواج مطہراتؓ میں بھی پایا جاتا ہے، اس لیے ان پر سبّ کرنے کا حکم بھی وہی ہو گا جو حضرت عائشہؓ پر سبّ کرنے کا ہے۔
تفصیل کے لئے ملاحظہ ہوں اکابر اہل سنت کی یہ عبارات:
1: شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے علاوہ دیگر ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے کا حکم بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ:
وأما من سبّ غير عائشة من ازواجه الله ففيه قولان.
احدهما: أنه كساب غيرهن من الصحابة على ما سيأتی
والثانی: وهو الأصح أنه من قذف واحدة من امهات المؤمنين فهو كقذف عائشة رضى الله عنها وقد تقدم معنى ذالك عن ابن عباس وذالك لأن هذا فيه عارو غضاضة على رسول اللهﷺ وأذى له أعظم من أذاه بنكا حهن بعده وقدم تقدم التنبيه على ذالك فيما مضى عند الكلام على قوله: اِنَّ الَّذِيۡنَ يُؤۡذُوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ (سورۃ الاحزاب: آیت 57) والأمر فيه ظاهر (الصارم المسلول: 418)
ترجمہ: جو شخص حضرت عائشہؓ کے علاوہ دیگر از واج النبیﷺ پر سبّ کرے تو اس کے بارے میں دو قول ہیں۔
پہلا قول:* وہ شخص (حکم میں) اس شخص کی طرح ہے جس نے حضرات صحابہ کرامؓ پر سبّ کیا ہو۔
دوسرا قول: اور یہی دوسرا قول زیادہ صحیح ہے کہ جو شخص تہمت لگائے امہات المؤمنینؓ میں سے کسی ایک پر تو یہ حضرت عائشہؓ پر بہتان لگانے والے شخص کی طرح ہے (حکم میں) یہی قول اس سے پہلے حضرت ابنِ عباسؓ سے بھی نقل کیا گیا ہے: اس کی وجہ یہ ہے کہ اس تہمت میں نبی کریم ﷺ کے لیے ننگ و عار ہے اور یہ رسول کریمﷺ کے لیے اتنی بڑی اذیت ہے کہ آپﷺ کے بعد آپﷺ کی بیویوں سے نکاح کرنا بھی اتنی بڑی اذیت نہیں ہے۔
2: حضرت قاضی عیاضؒ، حضرت عائشہ صدیقہؓ کے علاوہ دیگر ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے کا حکم بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ:
ومن سبّ غير عائشة من أزواج النبیﷺ ففيها قولین.
أحدهما: يُقتل لأنه سبّ النبیﷺ بسبّ حليلته
والأخرأ نها كسائر الصحابة. يجلد حدّ المفترى قال وبالأول اقول۔
(الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰﷺ: صفحہ 297 جلد 2)
ترجمہ: اور جو شخص حضرت عائشہؓ کے علاوہ نبی کریمﷺ کی ازواج میں سے کسی پر سبّ کرے تو اس کے بارے میں دو قول ہیں۔
پہلا قول: یہ ہے کہ اس شخص کو قتل کیا جائے گا اس لیے کہ یہ نبی کریمﷺ نے پر سبّ کرنا ہے ان کی زوجہ پر سبّ کرنے کے واسطہ ہے۔
دوسرا قول : یہ کہ وہ شخص صحابہؓ پر سبّ کرنے والے کی طرح ہے۔ اس پر مفتری کی حد لگائی جائے گی اور فرمایا کہ پہلا قول زیادہ صحیح ہے۔
3: امام تقی الدین سکیؒ حضرت عائشہؓ کے علاوہ دیگر ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے کا حکم بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ:
أما غير عائشة من ازواج النبیﷺ فحكى القاضی عياض فيمن سبّها قولين:
احدهما: أن يقتل لأنه سبّ النبیﷺ بسبّ حليلته
والأخر: أنها كسائر الصحابة يجلد حدّ المفترى. قال وبالقول الأول أقول
(السيف المسلول: صفحہ 335)
ترجمہ: بہر حال حضرت عائشہؓ کے علاوہ ازواج النبیﷺ میں سے کسی پر سبّ کرنے والے کے بارے میں قاضی عیاضؒ نے دو قول بیان فرمائے ہیں:
پہلا قول: اس شخص کو قتل کیا جائے گا کیونکہ یہ شخص نبی کریمﷺ پر سبّ کر رہا ہے ان کی ازواج پر سبّ کرنے کے واسطہ سے۔
اور دوسرا قول: یہ کہ اس شخص کا حکم صحابہ کرامؓ پر سبّ کرنے والے کی طرح ہے اس پر مفتری کی حد جاری کی جائے گی۔
4: شیخ علاء الدین ابوالحسن علی بن خلیل الطرابلسی الحنفیؒ حضرت عائشہ صدیقہؓ کے علاوہ دیگر ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے کا حکم بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ:
ومن سبّ غير عائشةؓ من ازواج النبیﷺ ففيها خلاف بين أهل العلم.
احدهما: أن يقتل لأنه سبّ النبیﷺ بسبّ حليلته
والأخر: أنها كسائر الصحابة يجلد حدّ المفتری (معین الاحکام: صفحہ 229)
ترجمہ: جو شخص حضرت عائشہؓ کے علاوہ ازواج مطہراتؓ میں سے کسی پر سبّ کرے تو اس کے بارے میں اہل علم کا اختلاف ہے۔
ان کا پہلا قول یہ ہے کہ ایسے شخص کو قتل کیا جائے گا کیونکہ یہ شخص نبی کریمﷺ پر سبّ کر رہا ہے ازواج کے واسطے سے۔
اور دوسرا قول ہے کہ ایسے شخص کا حکم صحابہ کرامؓ پر سبّ کرنے والے کی طرح ہے اس پر مفتری کی حد لگائی جائے گی۔
5: حضرت العلامۃ السيد محمد امین آفندی الشہير بابن عابدین شامیؒ حضرت عائشہؓ کے علاوہ دیگر ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے کا حکم بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ:
حكى القاضی عياض قولين فيمن سبّ غير عائشة من ازواج النبیﷺ.
احدهما: أنه يقتل لأنه سبّ النبیﷺ بسبّ حليلته
والأخر: أنها كسائر الصحابة يجلد حدّ المفترى قال وبالقول الأول أقول
(تنبيہ الولاة والحكام :صفحہ 120)
ترجمہ: قاضی عیاضؒ نے دو قول بیان فرمائے ہیں اس شخص کے بارے میں جو حضرت عائشہؓ کے علاوہ کسی زوجہ رسولﷺ پر سبّ کرتا ہے۔ا
ان میں سے پہلا قول یہ ہے کہ ایسے شخص کو قتل کیا جائے گا کیونکہ یہ شخص نبی کریمﷺ پر سبّ کر رہا ہے ازواج النبیﷺ پر سبّ کرنے کے ذریعے۔
اور دوسرا قول یہ ہے کہ اس کا حکم صحابہ کرامؓ پر سبّ کرنے والے کی طرح ہے اس پر مفتری کی حد لگائی جائے گی۔ فرمایا (قاضی عیاضؒ نے) پہلا قول زیادہ صحیح ہے۔
فائدہ: ان تمام حوالہ جات سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ جو حکم حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر سبّ کرنے کا ہے وہی حکم باقی ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے کا ہے اور وہ یہ حکم ہے کہ ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے والا شخص کافر ہے اور اس کی سزا قتل ہے جو قانون نافذ کرنے والے ادارے جرم ثابت ہونے پر جاری کریں گے۔