چھٹی بحث حضرات امہات المومنین رضی اللہ عنھن پر سب کرنے والے…

چھٹی بحث حضرات امہات المومنین رضی اللہ عنھن پر سب کرنے والے کا حکم


صفحہ 1 از 3
حضور خاتم المعصومینﷺ کی ازواج مطہراتؓ کا مقام باقی صحابیات سے اعلیٰ ہے کیونکہ ازواج مطہراتؓ کو حضرت نبی کریمﷺ سے دو نسبتیں حاصل ہیں :
1: ازواج رسول اللہﷺ ہونے کا شرف حاصل ہے جس کی برکت سے ان کو امہات المؤمنین کا لقب اللہ تعالیٰ نے اپنی آخری کتاب قرآن مجید میں عطاء فرمایا ہے۔
2: حضورﷺ پر ایمان لانے کی برکت سے مرتبہ صحابیت بھی ان کو حاصل ہوا، اور یہ دونوں مراتب اتنے بلند اور عظیم ہیں کہ ان کی وجہ سے ہر مؤمن کے دل میں ان کا ادب و احترام کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور ایمان والے کا سر ان کی عظمت کے سامنے جھکا ہوا ہے۔ اور ہر مؤمن ان کی عزت و عظمت اور حرمت پر پہرہ دینا اپنے لیے سعادت سمجھتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اکابر اہلسنت نے ان کی شانِ اقدس میں بےادبی کرنے والے اور ان پر سبّ کرنے والے شخص کا حکم واضح طور پر بیان فرمایا ہے جس کی تفصیل ہم آئندہ سطور میں بیان کریں گے۔
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ تحریر فرماتے ہیں کہ ازواج مطہراتؓ میں سے حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر سبّ کرنے والے شخص کے بارے میں بعض حضرات نے علیحدہ حکم بیان فرمایا ہے اور دیگر ازواج مطہراتؓ پر سبّ کرنے والے شخص کے بارے میں علیحدہ حکم بیان فرمایا ہے جس کی تفصیل یہ ہے:
حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ پر سبّ کرنے کا حکم:
1: شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ تحریر فرماتے ہیں کہ: قال القاضی ابو يعلى من قذف عائشة بما برأها الله منه كفر بلا خلاف (الصارم المسلول: صفحہ 417)
ترجمہ: قاضی ابو یعلیٰؒ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے حضرت عائشہؓ پر وہی بہتان لگایا جس سے اللہ تعالیٰ نے انکی برأت فرمائی تھی تو وہ شخص بلااختلاف کافر ہے۔
2: امام تقی الدین سبکیؒ اور شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:
من سبّ عائشة قتل. قيل له. لم؟ قال من رماها فقد خالف القرآن لأن الله تعالىٰ: يَعِظُكُمُ اللّٰهُ اَنۡ تَعُوۡدُوۡا لِمِثۡلِهٖۤ اَبَدًا اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‌۞(سورۃ النور آیت 17)
ترجمہ: اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ پھر کبھی ایسا نہ کرنا، اگر واقعی تم مومن ہو۔(السیف المسلول: صفحہ334،
الصارم المسلول: صفحہ 417)
ترجمہ: جو شخص حضرت عائشہ پر سبّ کرے اسکو قتل کر دیا جائے ان سے اسکی وجہ پوچھی گئی تو فرمایا کہ جس نے حضرت عائشہؓ پر بہتان باندھا اس نے قرآن مجید کی مخالفت کی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: يَعِظُكُمُ اللّٰهُ اَنۡ تَعُوۡدُوۡا لِمِثۡلِهٖۤ اَبَدًا اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‌ یعنی اللہ تعالیٰ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ کبھی بھی آئندہ اس طرح کی بات نہ کرو اگر تم مومن ہو۔
3: قال ابو السائب القاضی كنت يو ما بحضرة الحسن بن زيد الداعی بطبرستان وكان يلبس الصوف و يأمر بالمعروف وينهى عن المنكر ويوجه فی كل سنة بعشرين ألف دينار الى مدينة السلام يفرق على سائر ولد الصحابة وكان بحضرته رجل فذكر عائشة بذكر قبيح من الفاحشة فقال يا غلام أضرب عنقه فقال له العلويون هذار جل من شيعتنا فقال معاذ الله، هذا رجل طعن على النبیﷺ قال الله تعالىٰ: اَلۡخَبِيۡثٰتُ لِلۡخَبِيۡثِيۡنَ وَالۡخَبِيۡثُوۡنَ لِلۡخَبِيۡثٰتِ‌ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبِيۡنَ وَالطَّيِّبُوۡنَ لِلطَّيِّبٰتِ‌اُولٰٓئِكَ مُبَرَّءُوۡنَ مِمَّا يَقُوۡلُوۡنَ‌ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّرِزۡقٌ كَرِيۡمٌ ۞(سورة النور آیت 26) فان كانت عائشة خبيثة فالنبی خبيث فهو كافر فاضربوا عنقه. فضربوا عنقه وانا حاضر (الصارم المسلول: صفحہ 417،
السيف السيف المسلول صفحہ 332)
ترجمہ: ابو سائب قاضی کہتے ہیں کہ میں ایک دن طبرستان میں حسن بن زید داعی کے پاس حاضر تھا وہ اون کا لباس پہنتے تھے اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر عمل کرتے تھے وہ ہر سال میں ہزار دینار مدینہ منورہ بھیجتے تھے تاکہ صحابہؓ کے بچوں میں تقسیم کیے جائیں۔ ان کے پاس ایک شخص تھا جس نے حضرت عائشہؓ کا تذکرہ فصیح الفاظ میں کیا تو انہوں نے غلام کو حکم دیا کہ اس کی گردن اڑا دے یہ دیکھ کر علویوں نے کہا کہ یہ ہمارے شیعوں میں سے ہے (اسے چھوڑ دیں) تو انہوں نے کہا کہ بخدا اس شخص نے رسول کریمﷺ پرطعن کیا ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے۔ اَلۡخَبِيۡثٰتُ لِلۡخَبِيۡثِيۡنَ وَالۡخَبِيۡثُوۡنَ لِلۡخَبِيۡثٰتِ‌ الخ
ترجمہ: گندی عورتیں گندے مردوں کے لائق ہیں، اور گندے مرد گندی عورتوں کے لائق۔ اور پاکباز عورتیں پاکباز مردوں کے لائق ہیں، اور پاکباز مرد پاکباز عورتوں کے لائق ہیں۔ یہ (پاکباز مرد اور عورتیں ان باتوں سے بالکل مبّرا ہیں جو یہ لوگ بنا رہے ہیں۔ ان پاکبازوں) کے حصے میں تو مغفرت ہے اور باعزت رزق۔ 
اگر حضرت عائشہؓ (نعوذ باللہ) ناپاک تھی تو پھر نبی کریمﷺ بھی (نعوذ باللہ) ناپاک ہوں گے لہٰذا یہ شخص کافر ہے۔ اس کی گردن اڑا دو۔ چنانچہ میری موجودگی میں اُسے قتل کر دیا گیا۔
4: امام ابو اسحاق ابراہیم بن علی بن یوسف الشیرازیؒ تحریر فرماتے ہیں کہ:
اتفق اكثر العلماء رحمهم الله على من سبّ عائشة رضى الله عنها او طعن فيها فقد كفر وقد حكىٰ الاجماع على هذا غير واحد من اهل العلم لأن الذی يسبّها او يطعن فيها فقد انكر صريح القرآن الكريم وهذا كفر بلا خلاف۔ (تکملۃ المجموع شرح المہذب: صفحہ 20 جلد 24)
ترجمہ: اکثر علماء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جو شخص حضرت عائشہؓ پر سبّ کرتا ہے یا طعن کرتا ہے تو وہ شخص بالتحقیق کافر ہو گیا ہے اور اجماع نقل کیا ہے اس بات پر کئی اہل علم نے اس لیے کہ جو شخص ان پر سبّ کرتا ہے یا ان پر طعن کرتا ہے تو وہ صراحتاً قرآن کا منکر ہے اور قرآن کا انکار بلا اختلاف کفر ہے۔
5: وروى عن محمد بن زیداخى الحسن بن زیدانه قدم عليه رجل من العراق فذكر عائشة رضى الله عنها بسوء فقام اليه بعمود فضرب به دماغه فقتله فقيل له : هذا من شيعتنا و من بنى الآباء فقال سمى جدى قرنان أى زان او خبيث ومن سمى جدى قرنان استحق القتل فقتله. فهی صريحة الدلالة على حرمة سب السيدة عائشة رضى الله عنها وان سابها يقتل بل انهاتو حى بان لا يستتاب الساب بل يقتل فورا
(تكملۃ الجموع شرح المہذب: صفحہ 20 جلد 24)
صفحہ 1 از 3