اکابرین امت سے اس عنوان کے تحت ہم ان عظیم شخصیات کے اقوال ذکر کریں گے، جن کا مقام و مرتبہ ہر امتی کے دل میں احترام والا ہے اور جن کی شخصیت کا ہر امتی ان کے تقویٰ و طہارت اور دین داری کی وجہ سے دیوانہ ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے امت کی راہنمائی کے لیے عظیم خدمات سر انجام دیں، تمام اکابر حضرات صحابہ کرامؓ کی تقدیس بیان کر کے اور ان کے دفاع میں سعی کر کے ہر امتی کو بتا رہے ہیں کہ حضرات صحابہ کرامؓ کا تحفظ امت کا اجماعی مسئلہ ہے، کیونکہ صحابہؓ ہی دین کے اول راوی ہیں اور اگر ان کو درمیان سے بےاعتبار کر دیا جائے تو دین کے کسی بھی عقیدے اور مسئلہ کی تحقیق نبیﷺ تک ثابت نہیں ہو سکتی، لہٰذا ان مقدس محترم اور دین کے اولین پہریدار راویوں کے متعلق اکابرین اہل سنت کیا فرماتے ہیں وہ ان حوالہ جات میں ملاحظہ فرمائیں:
حضرت امام زین العابدین رحمۃاللہ علیہ کا فرمان:
1: عن على بن الحسين قال أتانی نفر من اهل العراق فقالوا فی ابی بكر و عمر و عثمان رضى الله عنهم فلما فرغوا قال لهم على بن الحسين ألا تخبرونئى أنتم المهاجرون الأولونالَّذِيۡنَ اُخۡرِجُوۡا مِنۡ دِيَارِهِمۡ وَاَمۡوَالِهِمۡ يَبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانًا وَّيَنۡصُرُوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗاُولٰٓئِكَ هُمُ الصّٰدِقُوۡنَ. قالوا. لا. قال فأنتم وَالَّذِيۡنَ تَبَوَّؤُ الدَّارَ وَالۡاِيۡمَانَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ يُحِبُّوۡنَ مَنۡ هَاجَرَ اِلَيۡهِمۡ وَلَا يَجِدُوۡنَ فِىۡ صُدُوۡرِهِمۡ حَاجَةً مِّمَّاۤ اُوۡتُوۡا وَيُـؤۡثِرُوۡنَ عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ وَلَوۡ كَانَ بِهِمۡ خَصَاصَةٌ وَمَنۡ يُّوۡقَ شُحَّ نَفۡسِهٖ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ). قالوا. لا قال أما أنتم فقد تبرأ تم أن تكونوا من أحد هذين الفريقين ثم قال أشهد أنكم لستم من الذين قال الله عز وجل: وَالَّذِيۡنَ جَآءُوۡ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَنَا وَلِاِخۡوَانِنَا الَّذِيۡنَ سَبَقُوۡنَا بِالۡاِيۡمَانِ وَلَا تَجۡعَلۡ فِىۡ قُلُوۡبِنَا غِلًّا لِّلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا رَبَّنَاۤ اِنَّكَ رَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ. أخرجوا فعل الله بكم
(حلیۃ الاولیاء: صفحہ:137 جلد 3 باب زین العابدینؒ)
ترجمہ: امام زین العابدینؒ کا بیان ہے کہ ان کے پاس اہل عراق کی ایک جماعت آئی، جس نے ابوبکر و عمر و عثمان رضی اللہ عنہم کے بارے میں نکتہ چینی کی، جب وہ نکتہ چینی سے فارغ ہو چکے تو حضرت امام زین العابدینؒ نے ان سے فرمایا: بتاؤ تم لوگ ان مہاجرین اولین میں سے ہو جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے) جو اپنے گھروں سے نکالے گئے اور اپنے مالوں سے بےدخل کر دیئے گئے، وہ اللہ کا فضل اور اس کی رضا چاہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ (کے دین) اور اس کے رسولﷺ کی نصرت و حمایت کرتے ہیں یہی سچے لوگ ہیں، انہوں نے کہا نہیں: پھر امام زین العابدینؒ نے پوچھا تم ان لوگوں میں سے ہو (جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ) جو مہاجرین (کی آمد) سے پہلے دار ہجرت (مدینہ ) میں مقیم ہیں اور ایمان میں (ثابت قدم ہیں) ان سے محبت کرتے ہیں، جو ہجرت کر کے ان کے پاس آئے اور ان کے بارے میں اپنے سینوں میں کوئی خلش نہیں پاتے جو مہاجرین کو دیدی جائے، اور انہیں اپنے اوپر ترجیح دیتے ہیں، اگرچہ انہیں خود اس چیز کی سخت ضرورت ہو، اور جنہیں نفس کی لالچ سے بچا لیا گیا ہے وہ ہی لوگ کامیاب ہیں۔ انہوں نے کہا نہیں، پھر حضرت امام زین العابدینؒ نے فرمایا کہ تم نے ان دو جماعتوں میں ہونے سے برأت کا اظہار کر دیا ہے، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ تم ان میں سے بھی نہیں ہو جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَالَّذِيۡنَ جَآءُوۡ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَنَا وَلِاِخۡوَانِنَا الَّذِيۡنَ سَبَقُوۡنَا بِالۡاِيۡمَان الخ (سورۃالحشر )
(جو ان کے بعد آئے جو کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار ہمیں بھی بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان لائے اور ہمارے دلوں میں اہل ایمان کے لیے بغض و کینہ نہ رکھ اے ہمارے رب یقیناً تو رحم فرمانے والا مہربان ہے) پھر فرمایا نکل جاؤ اللہ تعالیٰ تمہیں برباد کرے۔
حضرت زید بن علی زین العابدین رحمۃاللہ کا فرمان
2: عن زيد بن على قال قال لی ياها شم اعلم والله أن البراءة من أبی بكر وعمر البراءة من على رضى الله عنهم فان شئت فتقدم وان شئت فتأخر۔
(النھی عن سبّ الاصحاب: صفحہ 58)
ترجمہ: حضرت ہاشم بن برید کا بیان ہے کہ مجھے سے حضرت زید بن علیؓ نے فرمایا:۔ اے ہاشم یاد رکھو حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما سے بیزاری حضرت علیؓ سے بیزاری ہے چاہے تو آگے آ جاؤ اور چاہے تو پیچھے ہٹ جاؤ۔
حضرت امام باقر رحمۃاللہ کا فرمان:
3: عن جابر قال قال لى محمد بن علی یا جابر بلغنی أن قوما بالعراق يزعمون أنهم يحبوننا ويتناولون أبا بكر وعمرو يزعمون أنی آمرهم بذالك فأبلغلهم أنى الى الله منهم برئ والذين نفس محمد بيده لو وليت لتقربت الى الله تعالٰى بدمائهم لا نالتنى شفاعة محمد ان لم أكن استغفر لهما وأترحم عليهما ان أعداء الله لغافلون عنهما
(حلیۃ الاولیاء: صفحہ 185، جلد 3، باب محمد بن علیؓ)
ترجمہ: جابر جعفی سے روایت ہے کہ مجھ سے امام باقرؒ محمد بن علی بن حسینؓ نے فرمایا: اے جابر مجھے معلوم ہوا ہے کہ عراق میں کچھ لوگ ہم سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں اور حضرت ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہما پر نکتہ چینی کرتے ہیں، ان کا خیال ہے کہ میں نے ان کو اس کا حکم دیا ہے، انہیں بتا دو کہ میں بارگاہ الٰہی میں ان سے بیزاری کا اظہار کرتا ہوں، اس ذات کی قسم!
جس کے قبضہ قدرت میں محمدﷺ کی جان ہے، اگر میں حاکم ہوتا تو ان کا خون بہا کر اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل کرتا، اگر میں حضرت ابوبکرؓ و عمر ؓکے لیے مغفرت کی دعا اور ان سے محبت کا اظہار نہ کروں تو مجھے محمدﷺ کی شفاعت نصیب نہ ہو، یقیناً ان کے (مقام و مرتبہ) سے یہ اللہ کے دشمن بےخبر ہیں۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا فرمان:
4: معن بن عيسى قال سمعت مالك بن أنس يقول من سب اصحاب رسول اللهﷺ فليس له فی الفيئ حق۔ يقول الله عز وجل لِلۡفُقَرَآءِ الۡمُهٰجِرِيۡنَ الَّذِيۡنَ اُخۡرِجُوۡا مِنۡ دِيَارِهِمۡ وَاَمۡوَالِهِمۡ يَبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانًا (سورۃالحشر آيت 8)
هؤلاء اصحاب رسول اللهﷺ الذين هاجروا معه. ثم قال. وَالَّذِيۡنَ تَبَوَّؤُ الدَّارَ وَالۡاِيۡمَانَ الآية. هؤلاء الانصار. ثم قال والذين جاءوا من بعدهم. قال مالك. فاستشنى الله عز وجل فقال. يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَنَا وَلِاِخۡوَانِنَا الَّذِيۡنَ سَبَقُوۡنَا بِالۡاِيۡمَانِ (سورۃ الحشر آیت 10) فالفيئ لهؤلاء الثلاثة فمن سبّ اصحاب رسول اللهﷺ فليس هو من هؤلاء الثلاثة ولا حق له فی الفیئ۔
(السنن الکبری: للبہیقی: صفحہ 605 جلد 6)
ترجمہ: معن بن عیسیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مالک بن انسؒ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: جو شخص اصحاب رسولﷺ پر سبّ کرتا ہے، اس کا مال فئ میں کوئی حق نہیں، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں (مال فئ) ان ضرورت مند مہاجرین کے لیے ہے جو اپنے گھروں سے اور اپنے مالوں سے بےدخل کیے گئے، وہ اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلبگار ہیں، یہ رسول اللہﷺ کے وہ صحابہؓ ہیں جنہوں نے آپﷺ کے ساتھ ہجرت کی، پھر فرمایا: اور یہ (مال فئ) ان لوگوں کا حق ہے جو پہلے ہی سے اس جگہ (یعنی مدینہ میں) ایمان کے ساتھ مقیم ہیں، یہ انصار ہیں، پھر فرمایا: اور جو لوگ ان کے بعد آئے، امام مالکؒ نے فرمایا کہ: اللہ تعالیٰ نے استثنا کیا ہے پھر فرمایا: وہ لوگ کہتے ہیں اے پروردگار! ہماری بھی مغفرت فرمائیے اور ہمارے ان بھائیوں کی بھی جو ہم سے پہلے ایمان لا چکے ہیں، بس مال فئ ان تین جماعتوں کے لیے ہے پس جو شخص اصحابِ رسولﷺ پر سبّ کرتا ہے وہ ان تین جماعتوں میں سے نہیں ہے اور اس کے لیے مال فئ میں کوئی حق نہیں۔
حضرت قاضی عیاض رحمۃاللہ کا فرمان
5: وقال القاضی عياض فى الشفاء سب الصحابة وتنقيصهم حرام ملعون فاعله
(القام المجرلمن زکی ساب ابی بکرؓ و عمرؓ: صفحہ 65)
ترجمہ: اور حضرت قاضی عیاض رحمۃاللہ نے الشفاء میں فرمایا ہے کہ صحابہؓ پر سبّ کرنا اور ان کی تنقیص کرنا حرام ہے اور اس کا مرتکب ملعون ہے۔
امام احمد بن حنبل رحمۃاللہ کا فرمان:
6: قال عبد الله سألت أبی ممن شتم اصحاب البنیﷺ قال ارىٰ ان يُضرب قلت له حد. فلم يقف على الحد. الا انه قال يضرب وقال ما اراہ على الاسلام (الصارم المسلول علی شاتم الرسول ﷺ:صفحہ419)
ترجمہ: حضرت عبداللہؒ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (امام احمد بن حنبلؒ) سے سوال کیا: اس شخص کے بارے میں جو نبی کریمﷺ کے صحابہؓ پر طعن کرتا ہے، تو انہوں فرمایا کہ اس کو تو مارا جائے گا تو میں نے پوچھا کیا بطورِ حد کے مارا جائے گا؟ تو فرمایا کہ میں حد کے بارے میں حد کے بار سنے واقف نہیں ہوں، البتہ فرمایا کہ اس شخص کو (بطورِ سزا) کے مارا جائے گا اور میں اس شخص کو اسلام پر خیال نہیں کرتا۔
امام ابوزرعہ رحمۃاللہ علیہ کا فرمان
7: احمد بن محمد بن سلیمان التسترى يقول سمعلت أبا زرعة يقول. اذارأيت الرجل ينتقص احد امن اصحاب رسول اللهﷺ فاعلم أنه زنديق وذالك أن رسول اللہﷺ عندنا حق والقرآن حق وانما أدى الينا هذا القرآن والسنن أصحاب رسول اللهﷺ وانما يريدون أن يجر حوا شهودناليبطلوا الكتاب والسننة والجرح بهم أولى وهم زنادقة
( الكفايۃ في علم الروايۃ: صفحہ 48، باب ماجاء فی تعدیل الله ورسوله الصحابة)
ترجمہ: حضرت احمد بن محمد بن سلیمان التستریؒ فرماتے ہیں کہ میں نے امام زرعہؒ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب آپ کسی شخص کو اصحاب رسولﷺ کی تنقیص کرتے ہوئے دیکھو تو جان لو کہ وہ شخص زندیق ہے اور یہ اس وجہ سے (زندیق ہے) کہ ہمارے نزدیک رسول اللہﷺ حق ہیں اور قرآن حق ہے اور یہ قرآن اور احادیث ہم تک اصحابِ رسولﷺ نے پہنچایا ہے ہیں اور یہ لوگ ہمارے (دین کے) گواہوں کو مجروح کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ قرآن و احادیث باطل ہو جائیں اور ان (دشمنانِ صحابہؓ) پر جرح کرنا زیادہ اولیٰ ہے اور یہ زنادقہ ہیں۔
امام اسحاق بن راہویہ رحمۃاللہ کا فرمان
8: وقال اسحاق بن راهويه من شتم أصحاب النبیﷺ يعاقب ويحبس۔(الصارم المسلول: صفحہ 420)
ترجمہ: حضرت اسحاق بن راھویہؒ فرماتے ہیں کہ جو شخص نبی کریمﷺ کے صحابہؓ پر طعن کرے اس کو سزا دی جائے گی اور اسے قید کر دیا جائے گا۔
امام شعبی رحمۃاللہ علیہ کا فرمان:
9: قال الامام الشعبىؒ وفضلت اليهود والنصار على الرافضة بخصلتين سئلت اليهود من خير اھل ملتكم؟ قالوا أصحاب موسىٰ. وسئلت النصار. من خير أهل ملتكم؟ قالوا حوارى عيسىٰ وسئلت الرافضة من شر أهل ملتكم؟ قالوا أصحاب محمدﷺ أمروا بالاستغفار لهم فسبوهم
(منہاج السنۃ السالنبويۃ: صفحہ 76 جلد 1)
ترجمہ: حضرت امام شعبیؒ فرماتے ہیں کہ یہود و نصاریٰ کو رافضیوں پر دو خصلتوں سےفضیلت ہے۔ یہودیوں سے سوال کیا گیا کہ تمہارے دین میں سب سے بہتر کون ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ: ”اصحاب موسیٰ علیہ السلام"۔ اور نصاریٰ سے سوال کیا گیا کہ تمہارے دین میں بہتر کون ہے؟ تو انہوں نے جواباً کہا کہ ”حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حواری“۔ (سب سے بہتر ہیں) اور رافضیوں سے سوال کیا گیا ”تمہارے مذہب میں سب سے بدتر لوگ کون ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ :حضرت محمدﷺ کے صحابہؓ ۔حالانکہ ان کو حکم تھا کہ صحابہؓ کے لیے استغفار کرتے لیکن انہوں نے صحابہ کو برا کہا۔
حضرت محمد بن یوسف الفریابی رحمۃاللہ علیہ کا فرمان
10: قال محمد بن يوسف الفريابی وسئل عمن شتم أبا بكر. قال كافر. قيل فيصلى عليه؟ قال . لا . وسأله كيف يصنع به وهو يقول. لا اله الا الله؟ قال لا تمسوه بأيديكم ادفعوه با لخشب حتی توار وه فی حفرته۔ (الصارم المسلول: صفحہ421)
ترجمہ: محمد بن یوسف فریابیؒ فرماتے ہیں کہ ان سے حضرت ابوبکرؓ پر سبّ کرنے والے شخص کے بارے میں سوال ہوا، تو انہوں نے فرمایا کہ وہ شخص کافر ہے، پھر سوال کیا گیا کہ ایسے شخص پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی تو انہوں نے فرمایا کہ نہیں۔ اور پھر سوال ہوا کہ ایسے شخص کی میت کے ساتھ کیا برتاؤ کیا جائے گا حالانکہ وہ تو لاالٰه الااللّٰہ کا بھی اقرار کرتا ہے؟ فرمایا کہ ایسے شخص کی میت کو ہاتھ نہ لگانا، بلکہ ایک لکڑی کے ذریعہ گھسیٹ کر اس کو ایک گڑھے میں ڈال دیا جائے۔
امام ابوبکر عبدالعزیز رحمۃاللہ علیہ کا فرمان
11: وقال ابوبكر عبد العزيز فی المقنع فاما الرافضی فأن كان يسبّ فقد كفر فلا يزوج ۔(الصارم المسلول: صفحہ 421)
ترجمہ: حضرت ابوبکر عبدالعزیزؒ فرماتے ہیں اپنی کتاب المقنع میں کہ رافضی اگر (صحابہ کرامؓ پر سبّ کرتا ہے تو وہ کافر ہے اس سے شادی بیاہ والا تعلق نہ رکھا جائے۔
امام ابو بکر احمد بن مروان الدینوری المالکی رحمۃاللہ کا فرمان
12: قال ابوبكر احمد بن مروان الدينوريؒ: أن الله تبارك و تعالى قد حجز التوبة عن كل صحاب بدعة وشر أهل البدع المبغضون لاصحاب رسول اللهﷺ (المجالسۃ وجواهر العلم: صفحہ 412 جلد 5)
ترجمہ: (امام ابوبکر احمد بن مروانؒ فرماتے ہیں) کہ اللہ تعالیٰ نے ہر صاحبِ بدعت سے توبہ کو روک دیا ہے اور سب سے بدترین اہلِ بدعت حضرت نبی کریمﷺ کے صحابہؓ سے بغض رکھنے والے ہیں۔
امام ابوعبد الرحمٰن احمد بن شعیب النسائی رحمۃاللہ کا فرمان
13: قال ابو عبد الرحمٰن احمد بن شعيب النسائیؒ
انما الاسلام كدار لها باب فباب الاسلام الصحابة فمن آذى الصحابة انما أراد الاسلام کمنالباب الدارانما يريد دخول الدار -
(تہذیب الکمال فی اسماء الرجال: صفحہ 339 جلد 1)
ترجمہ: عبد الرحمٰن احمد بن شعیب النسائیؒ فرماتے ہیں کہ: اسلام گھر کی طرح ہے جس کا ایک دروازہ ہو پس اسلام کا دروازہ صحابہؓ ہیں پس جو شخص صحابہؓ کو تکلیف پہنچاتا ہے وہ اسلام (کو خراب کرنے کا ارادہ کرتا ہے جیسے گھر میں نقب لگانے والا گھر میں (چوری) کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
قاضی ابو یعلی حنبلی رحمۃاللہ کا فرمان
14: واعلم أنه من تناول احدا من أصحاب رسول الله له فاعلم انه أراد محمد الله وقد آذاه في قبره - ( طبقات حنابلہ صفحہ: 37 جلد 2)
ترجمہ: حضرت قاضی ابو یعلی حنبلیؒ فرماتے ہیں کہ آپ جان لیں کہ جو شخص حضرت نبی کریمﷺ کے صحابہؓ میں سے کسی ایک کو بھی طعن کا نشانہ بناتا ہے، تو جان لو کہ وہ شخص نبیﷺ پر طعن کا ارادہ کر رہا ہے اور ان کو ان کی قبر میں تکلیف پہنچا رہا ہے۔
امام ابوداؤد سلیمان بن الاشعث السجستانی رحمۃ اللہ کا فرمان
15: الحسن بن اسحاق القاضی السراج يقول سمعت أبا داود السجستانی يقول لما جاء الرشيد بشاكر رأس الزنادقة ليضرب عنقه قال أخبرنى لم تعلمون المعلم منكم اول ما تعلمونه الرفض والقدر؟ قال أما قولنا بالرفض فأنانريد الطعن على الناقلة فأذا بطلت الناقة أو شك أن يبطل المنقول
(تاريخ مدينۃ السلام: صفحہ: 505 ذکر من اسمہ احمد واسم ابیہ علی)
ترجمہ: حسین بن اسحاق السراج فرماتے ہیں کہ میں نے ابوداؤود سجستانیؒ سے سنا کہ وہ فرماتے تھے کہ جب شاکر کو ہارون الرشید کے پاس پکڑ کر لائے جو زنادقہ کا سربراہ تھا تاکہ اس کا سر قلم کر دیا جائے تو ہارون رشید نے سوال کیا کہ تم سب سے پہلے اپنے لوگوں کو رفض اور قدر کی تعلیم کیوں دیتے ہو؟ تو اس زندیق نے جواب دیا کہ ہم رفض کی تعلیم اس لیے دیتے ہیں کہ ہم ارادہ کرتے ہیں (دین کے) نقل کرنے والوں پر طعن کرنے کا جب نقل کرنے والے باطل ہو گئے تو وہ دین جو ان سے منقول ہے خود بخود باطل ہو جائے گا۔
امام رازی رحمۃ اللہ کا فرمان
16: يجب: امساك اللسان عن الطعن فيهم لأن عمومات القرن والأخبار دالة علىٰ وجوب تعظيم الصحابة رضى الله عنهم
(معالم اصول الدین: صفحہ 152)
ترجمہ: صحابہؓ کے بارے میں زبان کو طعن کرنے سے روکنا ضروری ہے، کیونکہ قرآن کریم کی عمومی آیات اور احادیث نبویﷺ دلالت کرتی ہیں کہ صحابہ کرامؓ کی تعظیم واجب ہے۔
امام سرخسی رحمۃ اللہ کا فرمان
17: من طعن فيهم فهـو مـلـحـد منا بذ للاسلام دواءه السيف ان لم یتب
(اصول السرخی: صفحہ 134 جلد 2)
ترجمہ: جس شخص نے صحابہؓ پر طعن کیا وہ ملحد ہے اور اسلام کا مخالف ہے اگر یہ شخص توبہ نہ کرے تو اس کا علاج تلوار ہے۔
علامہ قرطبی رحمۃ اللہ کا فرمان
18: من نقص واحدا منهم أو طعن عليه في روايته ردفقد على الله رب العالمين وأبطل شرائع المسلمین۔
(تفسیر القرطبی: صفحہ 297 جلد 16)
ترجمہ: جس نے کسی صحابیؓ کی شان میں تنقیص کی یا اس کی روایت میں اس پر طعن کیا تو اس نے اللہ رب العالمین پر رد کیا اور مسلمانوں کے شرعی احکام کو باطل ٹھہرایا۔
امام کاسانی حنفی رحمۃ اللہ کا فرمان
19: الكف عن تفسيقهم والا مساك عن الطعن فيهم من شرائط السنة والجماعة
(بدائع الصنائع: صفحہ 117 جلد 5)
ترجمہ: صحابہ کرامؓ کو فاسق قرار دینے سے باز رہنا اور ان پر طعن سے رکے رہنا، اہل السنہ والجماعۃ کی شرائط میں سے ہے۔
فائده: اکابر علماء اہلسنت کے چند اقوال ہم نے ان حوالہ جات میں ذکر کیے ہیں، جو اس بات پر دلالت کر رہے ہیں کہ حضرات صحابہ کرامؓ پر طعن و تنقید نہ کرنا امت کا اجماعی مسئلہ ہے اور اسی طرح ان حوالہ جات سے یہ چند امور بھی ثابت ہو رہے ہیں۔
1: حضرت امام زین العابدینؒ فرماتے ہیں کہ: اہل ایمان کی تین جماعتیں ہیں جن میں سے دو جماعتیں صحابہ کرامؓ کی ہیں جو گزر چکی ہیں اور تیسری جماعت اہل ایمان کی ہےاور وہ ہے جو صحابہ کرامؓ کے بعد قیامت تک آئے گی لیکن شرط یہ ہے کہ بعد والے لوگ دو کام ضرور کریں جن کا حکم اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں سورۃ الحشر میں دیا ہے پہلا کام: سابقین بالایمان کے لئے دعاء مغفرت کرتے رہیں اور ظاہر ہے کہ سابقین بالایمان کا پہلا مصداق حضرات صحابہ کرامؓ ہی ہیں۔
دوسرا کام: سابقین بالایمان کے بارے میں اپنے دلوں میں کسی قسم کا کینہ و بغض نہ رکھیں بلکہ اپنے دلوں کو ان کی محبت کا گہوارہ بنائیں۔
2: حضرت زید بن امام زین العابدینؒ کا واضح فرمان ہے کہ جو شخص حضرت ابوبکرؓ و عمرؓ سے برأت کا اظہار کرتا ہے ہ شخص حضرت علیؓ سے بھی بری ہے یعنی حضرات شیخینؓ کا دشمن حضرت علیؓ کا بھی دشمن ہے۔
3: حضرت امام باقرؒ نے فرمایا ہے کہ جو شخص حضرات شیخینؓ کی توہین کرتا ہے وہ اس لائق ہے کہ زمین کو اس کے ناپاک وجود سے پاک کر دیا جائے اور قسم کھا کر فرمایا اگر میں حاکم ہوتا تو ایسے لوگوں کو قتل کر دیتا۔
4: امام مالکؒ فرماتے ہیں کہ: جو شخص حضرات صحابہ کرامؓ پر سبّ کرتا ہے اس کا مال فئی میں کوئی حصہ نہیں ہے کیونکہ مال فئی مؤمنین کی تین جماعتوں کے مستحق لوگوں کو ملتا ہے ان میں سے پہلی جماعت تو مہاجرین ہیں اور دوسری جماعت انصار ہیں اور تیسری جماعت ان کے بعد آنے والے اور پہلی دو جماعتوں سے محبت رکھنے والے ہیں جبکہ سبّ صحابہؓ کا ارتکاب کرنے والا مؤمنین کی ان تین جماعتوں میں سے نہیں ہے اس لیے مال فئی میں اس کا حصہ بھی نہیں ہے۔
5: حضرت قاضی عیاضؒ نے حضرات صحابہ کرامؓ پر سبّ کرنے والے شخص کو سخت ملعون قرار دیا ہے۔
6: امام احمد بن حنبلؒ نے فرمایا کہ: سبّ صحابہ کا ارتکاب کرنے والے شخص کو سخت سزادی جائے گی اور فرمایا کہ میرے خیال میں یہ شخص اسلام پر باقی نہیں رہا۔
7: امام ابوزرعہؒ فرماتے ہیں کہ: صحابہ کرامؓ پر تنقید کرنے والا شخص زندیق ہے کیونکہ ہم تک قرآن و سنت نبیﷺ سے حاصل کر کے صحابہؓ نے پہنچایا ہے اور تمام دین کے گواہ صحابہؓ ہیں، جبکہ یہ شخص صحابہ کرامؓ پر تنقید و تنقیص کر کے ان گواہوں کو مجروح کرنا چاہتا ہے تاکہ قرآن و سنت پر امت کا اعتماد ختم کیا جا سکے یعنی قرآن و سنت تب تک سلامت ہیں جب تک حضرات صحابہ کرامؓ کی ناموس سلامت ہے۔
8: امام شعبیؒ کے فرمان کا خلاصہ یہ ہے کہ: یہودی حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کے اصحاب کو سب سے افضل مانتے ہیں جبکہ نصاریٰ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے اصحاب کو افضل مانتے ہیں، جبکہ رافضی حضرت محمدﷺ کے امتی ہونے کے دعویدار ہیں لیکن حضورﷺ کے اصحاب کو سب سے برا جانتے ہیں یعنی رافضی یہود و نصاریٰ سے بھی بدتر ہیں۔
9: حضرت محمد بن یوسف الفریابیؒ فرماتے ہیں کہ: حضرت ابوبکرؓ کی توہین کرنے والا شخص اگر مر جائے تو اس کی نہ نمازِ جنازہ پڑھی جائے اور نہ ہی کفن دفن کا اہتمام کیا جائے بلکہ ایسے شخص کو لکڑی وغیرہ سے گھیٹ کر کسی گڑھے میں پھینک دیا جائے اور اوپر سے مٹی ڈال دی جائے یعنی ایسے شخص کی میت کا بھی کوئی امتی احترام نہ کرے تاکہ مسلمانوں کو معلوم ہو جائے کہ توہینِ صحابہؓ عبرتناک جرم ہے۔
10: امام ابوبکر عبدالعزیزؒ نے سبّی رافضی سے رشتہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔
11: تمام اہلِ بدعت میں سب سے زیادہ برے لوگ حضرات صحابہؓ سے بغض رکھنے والے ہیں اور یہ قول امام ابوبکر الدینوری المالکیؒ کا ہے۔
فائدہ: اہل بدعت کی دو قسمیں ہیں:
1: وہ اہل بدعت جو ایسی بدعت کا ارتکاب کریں جو حدِ کفر تک نہ پہنچی ہو۔
2: وہ اہل بدعت جو ایسی بدعت کا ارتکاب کریں جو حدِ کفر تک پہنچ چکی ہو جیسے خلافت صدیقِ اکبرؓ کا انکار کرنا۔
اور امام ابوبکرؒ کے اس قول سے کوئی یہ دھوکہ نہ کھائے کہ حضرات صحابہ کرامؓ سے بغض رکھنے والا بدعتی ہے کافر نہیں؟ کیونکہ شیخ لِيَغِيْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ کے مطابق کافر ہے، جیسا کہ حافظ ابنِ کثیرؒ نے حضرت امام مالکؒ کا قول نقل فرمایا ہے کہ: و مــن هــذه الآية انتزع الامام مالك في رواية عنه بتكفير الروافض الذين يبغضون الصحابة قال لأنهم يغيظونهم ومن غاظ الصحابة فهو كافر لهذه الآية ( تفسیر ابن کثیر صفحہ 575 جلد 5)
12: امام احمد بن شعیب النسائی فرماتے ہیں کہ: اسلام ایک گھر کی طرح ہے اور اس گھر کا دروازہ حضرات صحابہ کرامؓ ہیں لہٰذا جو شخص صحابہ کرامؓ پر تنقید کرتا ہے وہ اس گھر میں نقب لگانا چاہتا ہے جس میں وہ چوری کر سکے اور وہ گھر اسلام ہے یعنی دشمن صحابہؓ یہ چاہتے ہیں کہ اسلام کو نقصان پہنچائیں لیکن وہ یہ کام نہیں کر سکتے کیونکہ اسلام صحابہ کرامؓ کے پہرے میں محفوظ ہے، اس لیے اب یہ لوگ حضرات صحابہؓ پر تنقید کر کے ان پہریداروں کو مجروح کرنا چاہتے ہیں تاکہ اسلام کو بآسانی نشانہ بنایا جا سکے اس لیے تو استاذِ محترم حامل علوم لکھنوئیؒ، حجۃ الاسلام و المسلمین حضرت علامہ علی شیر حیدری شہیدؒ فرمایا کرتے تھے کہ: "صحابہ کرامؓ کا دفاع پورے اسلام کا دفاع ہے۔"
13: حضرت قاضی ابو یعلی حنبلیؒ فرماتے ہیں کہ: جو شخص حضرات صحابہ کرامؓ پر تنقید کرتا ہے وہ شخص قبر اطہر میں خود حضورﷺ کو تکلیف پہنچا رہا ہے۔
14: امام ابو داؤد السجستانیؒ فرماتے ہیں کہ: جب زنادقہ کے سردار شاکر کو گرفتار کیا گیا تو خلیفہ ہارون الرشید نے اس سے سوال کیا کہ تم زنادقہ سب سے پہلے رفض کی تعلیم کیوں دیتے ہو، تو اس زندیق نے جواب دیا کہ ہم اس دین کے پہنچانے والوں کو مشکوک بنانا چاہتے ہیں، رفض کی تعلیم دے کر (جیسا کہ آج بھی دشمنانِ دین اسی راستے پر ہیں) تاکہ دین مشکوک ہو جائے کہ جب دین پہنچانے والے ہی نعوذ باللہ ٹھیک نہ تھے تو پھر وہ دین کیسے ٹھیک ہوگا جو انہوں نے دیا؟ یعنی دین کو محفوظ رکھنا ہے تو پھر حضرات صحابہ کرامؓ کی حفاظت ضروری ہے۔
15: امام کاشانی فرماتے ہیں کہ: حضرات صحابہ کرامؓ کی تعظیم کرنا اور ان پر طعن سے رکنا یہ اہلسنت والجماعت کی شرائط میں سے ہیں یعنی سنی وہ شخص ہے جو نبی کریمﷺ کے صحابہؓ پر طعن سے باز رہتا ہے لہٰذا حضرات صحابہ کرامؓ پر طعن کرنے والا شخص اہلسنت سے خارج ہے۔
11: امام قرطبیؒ فرماتے ہیں کہ جو شخص صحابہ کرامؓ پر طعن کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ پر رد کرتا ہے۔ کیونکہ قرآن مجید میں صحابہؓ کی مختلف انداز میں تعریف اللہ تعالیٰ نے ہی کی ہے، جو حضرات صحابہ کرامؓ کے عظیم المرتبہ ہونے کی واضح دلیل ہے۔