صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی توہین کرنے والے کے ساتھ برتاؤ
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کہ: ایک شخص صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کرتا ہے۔ خاص کر سیدنا امیر معاویہؓ اور سیدنا ابوسفیانؓ کے بارے میں وہ کہتا ہے (نعوذ باللّٰه من ذالک) یہ دونوں حضرات ملعون ہیں۔ آیا شریعت مطہرہ کی رو سے یہ شخص کافر ہے یا فاسق؟ اور اس کے ساتھ مسلمان عورت کا نکاح جائز ہے یا نہیں؟ نیز دوسرے عام مسلمان اس سے کیا برتاؤ کریں جبکہ یہ اس عقیدے کا پرچار بھی کرتا ہے؟
جواب: یہ کفر نہیں بلکہ فسق قریب بہ کفر۔ اور مسلمان عورت کا نکاح اس سے بنا بر برعدمِ کفاءت ناجائز ہے۔ اور اہلِ اسلام پر واجب ہے کہ اس سے بالکل بائیکاٹ کریں اور متعصب قسم کا شیعہ بھی علی الاعلان اس قسم کے الفاظ نہیں کہہ سکتا، اگر کوئی کہے تو قانون کے تحت اسے گرفتار کرایا جا سکتا ہے، اور ایسے آدمی کو ہرگز ایسے الفاظ منہ سے نکالنے کا موقع نہیں دینا چاہئے۔
(فتاویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 1 صفحہ، 366)