مولانا سید محمد نذير حسين محدث دہلوی کا فتوىٰ - فتاویٰ جات…

مولانا سید محمد نذير حسين محدث دہلوی کا فتوىٰ


رافضی کے پیچھے نماز پڑھنا

سوال: ایک آدمی شیعہ ہے، اپنے آپ کو شیعہ کہتا ہے، قرابت داری اور نکاح وغیرہ شیعوں سے ہے۔ ایسے آدمی کے پیچھے حنفی مذہب والوں کی نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟


جواب: شیعہ کے پیچھے حنفی کی نماز نہیں ہوتی۔ مرغینانی میں ہے کہ بدعتی آدمی کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے لیکن رافضی، جہمی، قدری مشبہ اور قرآن کریم کے مخلوق ہونے کے قائل کے پیچھے نماز نہیں ہوتی۔(فتاوىٰ نذیریہ: جلد 1 صفحہ 394)