سوانح سیده رقیہ رضی اللہ عنہا بنت رسولﷺ - دفاعِ اہلِ سنت |…

سوانح سیده رقیہ رضی اللہ عنہا بنت رسولﷺ

  مولانا محمد نافع

صفحہ 9 از 12

مختصر یہ ہے کہ مذکورہ بالا شیعی روایات میں رسولِ خداﷺ کی صاحبزادی حضرت رقیہ رضی اللّٰہ عنہا کے حالات مذکور ہوئے ہیں اور ان میں مندرجہ ذیل نکات آشکارا ہیں۔ 

حضرت رقیہ رضی اللّٰہ عنہا جناب رسول خداﷺ کی حقیقی صاحبزادی تھیں۔ 

آپ نے ان کو اپنے سلف صالحین کے ساتھ لاحق ہونے کا خطاب فرمایا۔

حضرت فاطمہ رضی اللّٰہ عنہا اپنی بہن کے دفن کے وقت قبر پر حاضر ہوئیں اور گریہ وزاری کی۔

رسالت مآبﷺ نے اپنی صاحبزادی رقیہ رضی اللّٰہ عنہا کے حق میں دعائیں فرمائیں اور وہ یقیناً مقبول و منظور ہوئیں ۔

سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا پر درود بھیجنے کا حکم

مندرجہ بالا حالات ذکر کرنے کے بعد اب ہم شیعہ بزرگوں سے ایک دوسرا مسئلہ نقل کرتے ہیں ان کے شیعہ علماء نے اپنے ائمہ سے ذکر کیا ہے کہ نبی اقدسﷺ کی دونوں صاحبزادیوں (حضرت رقیہ رضی اللّٰہ عنہا اور حضرت ام کلثوم رضی اللّٰہ عنہا) پر درود و صلواۃ بھیجا جائے۔ چنانچہ ہم درود و صلوات کے یہ صیغے انکے اصل الفاظ کے ساتھ نقل کرتے ہیں ۔ اللّٰہ تعالٰی سب مسلمانوں کو ہدایت نصیب فرمائے اور نبی کریمﷺ کے اقارب اور رشتہ داروں کے ساتھ صحیح عقیدت محبت عطا فرمائے ۔ آمین ۔

اصول اربعہ کی مشہور کتاب "تہذیب الاحکام" کتاب الصلاۃ میں تسبیحات و رمضان کے تحت لکھا ہے کہ :۔

 "اللهم صلى على القاسم والطاهر ابني نبيك ۔اللهم صلى على رقیة بنت نبيك والعن من آذى نبيك .فيها اللهم صلى على ام كلثوم بنت نبيك والعن من آذى نبيك فيها "

(تهذیب الاحکام کامل صفحہ 154 کتاب الصلاة تسبیحات درد رمضان طبع قدیم 1317۔17ہجری)

اور یہی درود و صلوٰۃ ان کی متعدد معتبر کتابوں میں موجود ہے ہم صرف تائیداً ایک اور کتاب "تحفة العوام" کا نقل کر رہے ہیں تاکہ لوگوں پر واضح ہو جائے کہ یہ حضرات اپنی اصول اربعہ کی کتب سے لیکر تحفتہ العوام تک لعن و طعن کہ کلمات بڑے التزام کے ساتھ لکھتے چلے آرہے ہیں ۔

"اللهم صل على القاسم الطاهر ابني نبيك . اللهم صل على رقية بنت نبيك والعن من اٰذى نبيك فيها اللّٰهم صل على ام كلثوم بنت نبيك والعن من آذى نبيك فيها "

تحفة العوام باب انیسواں ماه رمضان المبارک فصل ششم از حاجی حسن علی شیعی۔

 اہل علم حضرات تو عبارت بالا کا ترجمہ اور مفہوم خوب سمجھتے ہیں لیکن عوام دوستوں کے لیے اس عبارت کا ترجمہ پیش خدمت ہے۔ "اے اللّٰہ ! تو اپنے نبیﷺ کے دونوں فرزندوں قاسم اورطاہر پر درود و صلوٰۃ بھیج اے اللّٰہ ! اپنے نبیﷺ کی بیٹی رقیہ رضی اللّٰہ عنہا پر درود و صلواۃ بھیج اور جس شخص نے تیرے نبیﷺ کو رقیہؓ کے حق میں اذیت پہنچائی" اس پر لعنت کر (نعوذ باللّٰہ) اے اللّٰہ ! اپنے نبیﷺ کی بیٹی ام کلثومؓ پر درود و صلواۃ بھیج اور اس شخص پر جس نے تیرے نبی کو ام کلثومؓ کے حق میں اذیت ہے پہنچائی ۔ اس پر لعنت کر (نعوذ باللّٰہ)

عبارت مندرجہ بالا میں ان الفاظ پر غور کیجئے ، جس شخص نے تیرے نبی کو رقیہ رضی اللّٰہ عنہا/ ام کلثوم رضی اللّٰہ عنہا کے حق میں اذیت پہنچائی ۔ اس پر لعنت کر"

 ان صاحبزادیوں کو اس سے زیادہ کس بات سے اذیت ہو گی کہ انہیں کہہ دیا جائے کہ یہ آنجنابﷺ کی بیٹیاں ہی نہ تھیں ہر وہ شخص جو ان صاحبزادیاں کو اس طرح اذیت پہنچاتا ہے وہ یقیناً اس بد دعا کے تحت آتا ہے۔

سوانح سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کا اجمالی خاکہ

صفحہ 9 از 12