سوانح سیده رقیہ رضی اللہ عنہا بنت رسولﷺ - دفاعِ اہلِ سنت |…

سوانح سیده رقیہ رضی اللہ عنہا بنت رسولﷺ

  مولانا محمد نافع

صفحہ 12 از 12

حضرت عثمان ابن عفان رضی اللّٰہ عنہ کے متعلق شیعہ کے اکابر مورخین نے چند ایسی عالی صفات ذکر کی ہیں جن کے آئینہ میں حضرت عثمان رضی اللّٰہ عنہ کا اعلیٰ کردار صاف نظر آتا ہے اور ان کا فضل و کمال سورج بن کر چمکتا ہے۔ چنانچہ مسعودی نے اپنی مشہور تصنیف "مروج الذہب" میں (ذکر ذی النورين کے تحت) حضرت عثمان بن عفان رضی اللّٰہ عنہ کی صفات مندرجہ ذیل الفاظ میں بیان کی ہیں ۔

" وكان عثمان في نهاية الجود والكرم والسماحة والبذل في القريب والبعيد "

(مروج الذهب للمسعودي صفحہ 24، جلد2 تحت ذكر ذی النورين رضی اللّٰہ عنہ۔)

"یعنی عثمان نہایت سخی اور مہربان تھے اور نرم برتاؤ اور فیاضی کرنے والے تھے اور قریب اور بعید رشتہ داروں میں بہت خرچ کرنے والے تھے"

مسعودی شیعی کے اس بیان سے واضح ہو گیا کہ حضرت عثمان رضی اللّٰہ عنہ نہایت عمدہ صفات کے حامل تھے اور نرم معاملہ اور نرم برتاؤ کرنے والے تھے اور اپنے رشتہ داروں میں قریبی ہوں یا غیر قریبی ان سب پر خرچ کرنے والے تھے ۔ یہ صفات بتلا رہی ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللّٰہ عنہ سفاک اور قاتل نہیں تھے اور نہ ہی اپنوں پر ظلم کرنے والے تھے۔ جن لوگوں نے اپنی اہلیہ پر ظلم اور تشدد کرنے کا ان پر الزام لگایا ہے وہ سراسر کذب و افتراء ہے۔ اور ایسا مبارک دروغ تصنیف کیا ہے جس کو کوئی با شعور منصف مزاج آدمی تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔ اور خود شیعہ کے مندرجات بالا اس کی تردید کرتے ہیں ۔ اور شیعہ کے اعاظم واکابر علماء ذوالنورین کے عنوان کو حضرت عثمان رضی اللّٰہ عنہ کے لئے بطور لقب کے استعمال کرتے تھے ۔ یہ لقب صاحبزادیوں کی عظمت کی بنا پر مستعمل ہے۔


صفحہ 12 از 12