مفتی محمد خورشید مصطفىٰ، مفتى ذوالفقار احمد رضوی، علامہ…

مفتی محمد خورشید مصطفىٰ، مفتى ذوالفقار احمد رضوی، علامہ محمد شکیل احمد تحسينی صاحبان کا فتویٰ


مسجد کی تعمیر کے لیے رافضی سے چندہ لینا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ: رافضی سے مسجد و مزار کے لیے چندہ لے سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب: وہ رافضی جو شیخینؓ پر تبرا بکتے ہیں اور شیخینؓ پر حضرت علیؓ کو فضیلت دیتے ہیں وہ یقیناً گمراہ ہیں۔ اور اگر خلافت سیدنا حضرت صدیقِ اکبرؓ یا سیدنا حضرت فاروق اعظمؓ کے منکرین ہیں تو یقیناً کافر ہیں۔

فتاویٰ رضویہ میں: فتح القدير و حاشیہ تبیین سے ہے: في الروافض من فضل علياؓ على الثلاثة فمبتدع وان انكر خلافة الصديقؓ او عمرؓ فهو كافر:

ان سے چندہ لینا ناجائز ہے۔ اور جو حضرت علیؓ کو شیخینؓ پر فضیلت نہیں دیتے بلکہ خلیفہ چہارم مانتے ہیں تو ان سے لینا جائز ہے۔ (فتاویٰ ضیاء العلوم: صفحہ 1)