سوانح سیده زینب رضی اللہ عنہا بنت رسولﷺ - دفاعِ اہلِ سنت |…

سوانح سیده زینب رضی اللہ عنہا بنت رسولﷺ

  مولانا محمد نافع

صفحہ 17 از 17

(طبقات ابنِ سعد صفحہ338 جلد8 تحت زینب بنتِ ابی سلمہ طبع لیڈن بھی ملاحظہ کے قابل ہے۔)

 مقامات ہذا مطالعہ کرنے سے خوب تسلی ہو جائے گی۔ اور اس تشابہ لفظی کی وجہ سے جو اشکال معترضین نے پیدا کیا ہے وہ زائل ہو جائے گا۔ اور اس سے زیادہ تسلی مطلوب ہو تو اپنے (علماء شیعہ) کی معتبر کتاب تنقیح المقال جلد ثالث تحت زینب بنتِ ابی سلمہ ملاحظہ فرمائیں وہاں بڑی صراحت کے ساتھ زینب بنتِ ابی سلمہؓ کا تذکرہ موجود ہے یعنی اس کی ماں کا نام سلمہ اور والد کا نام ابوسلمہ ہے اس کا اصل نام برہ تھا سردار دو جہاں ﷺ نے تبدیل فرما کر اس کا نام زینب رکھا، جب امِ سلمہ نے حبشہ کی ہجرت کی تھی (یعنی اپنے زوج ابو سلمہ کے ساتھ تو وہاں یہ لڑکی زینب پیدا ہوئی تھی پھر اپنی ماں کے ساتھ یہ مدینہ طیبہ آئی اپنے وقت کی خواتین میں یہ بڑی فقیہ اور مسائل میں بڑی عقلمند و مشہور خاتون تھی اور اس کو حسنتہ الحال اعتبار کرتے ہیں یہ شیعہ علماء کے اقوال ہیں اب مامقانی کی اصل عبارت ملاحظہ فرمائیں۔ تاکہ حق الیقین کا درجہ حاصل ہو جائے اور مسئلہ مسلم بین الفریقین قرار پائے۔

 زينب بنتِ ابي سلمه عدها الشيخ وه في رجاله وابن عبد البر وابن مندة وابو نعيم من صحابة رسولﷺوهي على ما صرحوا به زينب بنت أبي سلمه بن عبد الاسد القرشية المخزومية وهي ربية رسول الله وامها ام سلمه زوجة النبي مكان اسمها برة فسماها رسول الله - زينب ولدتها أمها بارض الحبشة حين هاجرت إليها مع زوجها وقدمت بها معها وقد قيل أنها كانت من افقه زمانها واني اعبرها حسنة الحال

(تنقيح المقال لعبد الله ما مقانی صفحہ78 جلد3 زینب بنتِ ابی سلمہ تحت باب الخاد الراء والزای المعجمة من فصل النساء)

 قارئین کرام

 کو معلوم ہونا چاہئیے کہ ہم نے کتاب کے رحماء بینھم حصہ صدیقی صفحہ127 میں اس اشتباہ کو حل کر دیا تھا لیکن یہاں دوبارہ اسے سوانح سیدہ زینبؓ کی مناسبت سے ذکر کر دیا ہے اور شیعہ و سنی ہر دو مکتب فکر کی کتابوں سے ثابت کر دیا کہ زینب نامی جو امِ سلمہؓ کی لڑکی ہے وہ دوسری تھی اس کی ماں کا نام امِ سلمہؓ ہے ۔ خاوند کا نام عبد اللہ بن زمعہ ہے اور سردار دو جہاںﷺ کی صاحبزادی زینبؓ وہ دوسری ہیں ان کی ماں کا نام خدیجہ الکبریٰؓ اور خاوند کا نام ابو العاصؓ بن ربیع ہے۔

 "اگر در خانه کسی است ہمیں گفت بیس است"



صفحہ 17 از 17