بوہری لوگوں کے مال سے مسجد کی تعمیر - فتاویٰ جات | دفاع…

بوہری لوگوں کے مال سے مسجد کی تعمیر


سوال:مسجد کی تعمیر میں بوہری لوگوں کا پیسہ لگ سکتا ہے یا نہیں؟

جواب: اللہ تعالیٰ جل شانہ فرماتے ہیں: وان المسجد الله: وقال الله تعالیٰ: اِنَّمَا يَعۡمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰهِ الخ:

مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے اور مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے۔ لہٰذا مسجد کو مسلمانوں کے حلال و پاک مال سے تعمیر کیا جائے۔ غیر مسلم اگر کچھ رقم تعمیر مسجد میں دے تو اس سے مسجد کے بیت الخلاء و غسل خانہ وغیرہ معمولی چیزیں جس پر عبادت نہ کی جاتی ہو بنانا جائز ہے۔ (فتاوىٰ خليليہ: جلد 2 صفحہ 566)