تعزیہ بنا نے والے اور اس میں اعانت کرنے والے شخص کے پیچھے…

تعزیہ بنا نے والے اور اس میں اعانت کرنے والے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکمذ


سوال: تعزیہ بنانا اور اس کے بنانے میں اعانت کرنی اور اس کی پرستش کرنی اور یہ اعتقاد رکھنا کہ ہم تعزیہ نہ بنا دیں گے تو حضرت حسینؓ ہم سے ناراض ہوں گے اور ایذاء رسانی کریں گے، کیسا ہے؟ اور اس اعتقاد رکھنے والوں کے پیچھے نماز پڑھنی جائز ہے یا نہیں ؟

جواب:بصورت مندرجہ تعزیہ بنانا اور اعانت کرنا اور اس کو پوجنا، یہ سب امور شرک ہیں اور یہ اعتقاد کہ بحالت نہ بنانے تعزیہ کے حضرت حسینؓ ناراض ہوں گے، عین شرک اور کفر ہے، اور ایسے لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا ناجائز ہے۔ (فتاویٰ مسعودی: صفحہ 83)