مولانا الحاج ابو الخير محمد نوراللہ النعيمی القادری کا…

مولانا الحاج ابو الخير محمد نوراللہ النعيمی القادری کا فتویٰ


گستاخِ صحابہؓ کےپیچھے نماز پڑھنے کا حکم

سوال: جو شخص سیدنا حضرت علیؓ کو سیدنا حضرت صدیقِ اکبرؓ و سیدنا حضرت فاروق اعظمؓ سے بالکل افضل سمجھے، وہ سنی ہو سکتا ہے؟ کیا اس کی اقتداء میں نماز جائز ہے؟

جو شخص سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کو واجب الاحترام نہ مانے بلکہ آپ کی شان میں گستاخی کرے اور فاسق کہے (معاذ اللہ) کیا وہ سنی ہے اور کیا اس کے پیچھے سنی کی نماز جائز ہے؟

جواب:اہل سنت و الجماعت کا یہ عقیدہ اظہر من الشمس ہے کہ سیدنا صدیقِ اکبرؓ و سیدنا فاروقِ اعظمؓ بعد الانبياء والرسل علیہم السلام افضل البشر ہیں، اور اسی طرح سیدنا حضرت امیر معاویہؓ صحابی اور واجب الاحترام ہیں۔

لہٰذا ایسے شخص کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی اور واجب الاعادہ ہے۔ (فتاویٰ نوریہ: جلد 1 صفحہ 319)