حضرت ابوسفیانؓ اور حضرت امیر معاویہؓ کو بُرا کہنے والے کی…

حضرت ابوسفیانؓ اور حضرت امیر معاویہؓ کو بُرا کہنے والے کی امامت


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ: جو حضرت ابوسفیانؓ اور حضرت امیر معاویہؓ کو برا کہے وہ شخص شرعاً کیسا ہے؟ اور وہ کس درجہ کا مسلمان ہے؟ کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز صحیح ہو گی؟ 

جواب: حضرت ابوسفیانؓ اور حضرت امیر معاویہؓ کو بُرا کہنے والا سخت گمراہ ہے۔ اس کو امام بنانا جائز نہیں، اور اس کے پیچھے پڑھی ہوئی نماز دہرائی جائے۔ (فتاوىٰ بحر العلوم : جلد 6 صفحہ 210)