فضيلۃ الشیخ ممدوح الحربی كا فتوىٰ - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

فضيلۃ الشیخ ممدوح الحربی كا فتوىٰ


شیعوں کے نزدیک اہلسنت کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں

شیعہ، اہل سنت کی اقتداء میں نماز کو ناجائز کہتے ہیں اور اس طرح پڑھی گئی نماز کو باطل قرار دیتے ہیں، ما سوا اُس صورت کے کہ یہ نماز رواداری یا تقیہ کے طور پر پڑھی گئی ہو۔ اس سلسلے میں شیعوں کی کتاب: المحاسن: میں یہ روایت وارد ہوئی ہے: عن الفضيل بن يسار قال: سالت ابا جعفر عن مناكحة الناصب والصلاة خلفه فقال: لا تناكحه و لا تصلى خلفه كتاب المحاسن: صفحہ 161)

ترجمہ: فضیل بن یسار کا بیان ہے کہ میں نے ابو جعفر سے ناصبیوں (یعنی سنیوں) کے ساتھ نکاح کرنے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کے متعلق ابو جعفر سے دریافت کیا تو آپ نے کہا: اس کے ساتھ نکاح نہ کرو ۔

ممتاز شیعی عالم نعمت اللہ الجزائری نے بھی اپنی کتاب الانوار النعمانیہ کے جلد نمبر 2 صفحہ 

نمبر 306 میں اس مؤقف کی تصدیق و تائید کی ہے، چنانچہ اس نے لکھا ہے:

ناصبی ( یعنی سنی) کے احوال و احکامات دو اُمور کی وضاحت کے محتاج ہیں۔ اولاً: اخبار و روایات میں مذکور ناصبی کا مطلب و مفہوم یہ ہے کہ وہ نجس ہے اور وہ یہودی، نصرانی اور مجوسی سے بھی زیادہ برا ہے۔ اور یہ علمائے امامیہ کے نزدیک متفقہ طور پر کافر نجس ہے۔

(اثنا عشریہ عقائد ونظریات کا جائزہ اور گھناؤنی سازشیں: صفحہ 136)