اہل سنت والجماعت اور فرقہ اثنا عشریہ کے عقائد میں واضح فرق ہیں۔ لہٰذا خالص دینی اور مذہبی معاملہ میں ان سے چندہ نہ لیا جائے، اگر وہ خود دینا چاہے تو وہ کسی سنی مسلمان کو ہبہ کر دے، اور وہ مسلمان اپنی طرف سے دے دیں تو لے سکتے ہیں۔ اگر وہ شخص رقم دے چکا ہے تو اگر واپس کرنا نامناسب ہو تو با دل نہ خواستہ بیت الخلاء، پیشاب خانہ اور غسل خانہ میں استعمال کر لی جائے، یا پھر مسجد کا مکان بنانے میں استعمال کی جائے۔
(مسائل رفعت قاسمی: مسائل مساجد: جلد 6 صفحہ 30)