شرح مواہب الرحمٰن میں لکھا ہے کہ: جائز نہیں نماز پیچھے اُس شخص کے کہ اس کو انکار ہو سیدنا صدیقِ اکبرؓ، سیدنا فاروقِ اعظمؓ، سیدنا عثمان غنیؓ کی خلافت سے۔ اور صحیح ہے نماز یعنی کراہت کے ساتھ، پیچھے اس شخص کے کہ فضیلت دیتا ہو سیدنا حضرت علیؓ کو سیدنا صدیقِ اکبرؓ پر۔ اس واسطے کہ وہ بدعتی ہے۔ (فتاویٰ عزیزی: صفحہ 385)