صحابہ کرامؓ کی توہین کرنے والوں کو سنیوں کی مساجد میں آنے سے روکنا:
سوال: مسمّٰی مظہر حسین شاہ نے صوفی محمد اور مولوی احسان الحق (جنہوں نے شرعی داڑھی رکھی ہوئی ہیں) کو دیکھ کر مسمّٰی مظہر حسین شاہ نے روبرو گواہان کہا کہ وہ دونوں بکرے ہیں جا رہے ہیں، حالانکہ ماسوائے ہم دونوں کے وہاں نہ تو بکری تھی اور نہ بکرا تھا۔ آج سے دو ماہ پیشتر مسمّٰی مظہر حسین شاہ ایک ایسے شخص کا عملی معاون و مددگار رہ چکا ہے جس نے اصحابِ ثلاثہؓ کی شان میں توہین کی اور بروئے فتویٰ وہ علاقہ بدر کر چکا ہے۔ مسمّٰی مظہر حسین شاہ اپنے آپ کو شیعہ فرقہ سے منسلک بیان کرتا ہے صحابہ کرامؓ کی بھی توہین کا ارتکاب کر چکا ہے۔ کل کا اس کا یہ فعل ہمارے نزدیک شرمناک ہے، کیونکہ اس نے داڑھی والوں کو بکرا کہا ہے اور ہم لوگ اہلِ سنت والجماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایسے شخص کے ساتھ تعلقات، از قسم مشترکہ نماز یا جنازہ پڑھنی جائز ہے یا نہیں؟ اسی طرح اس کے جو مددگار لوگ ہیں ان کے ساتھ ہمارا تعلق رہنا چاہیے یا نہیں؟
جواب:اس شخص نے یہ جملہ بول کر سخت گناہ کبیرہ کا ارتکاب کیا ہے، اور صحابہ کرامؓ کی توہین بھی سخت گناہ ہے۔ اہل سنت والجماعت مسلمانوں کو حق ہے کہ ایسے شخص سے دوستانہ تعلقات منقطع کر لیں اور جب تک وہ اپنی ان قبیح حرکتوں سے توبہ نہ کرے اپنی مسجد میں نہ آنے دے اور اس کی شادی بیاہ میں شرکت نہ کریں۔
(فتاویٰ دار العلوم کراچی: جلد 1 صفحہ 222)