سوال: ایک شخص محرم میں نمازیوں کے سامنے مرثیہ پڑھتا ہے، ایسے شخص کے پیچھے نماز جائز ہے کہ نہیں؟
جواب: تعزیہ داری اور اس کے سامنے مرثیہ پڑھنا بدعت اور ناجائز ہے، جو شخص ایسا کرتا ہے، اس سے کہا جائے کہ اس کو چھوڑ دے اور توبہ کر لے توبہ کے بعد اس کی امامت میں کوئی حرج نہیں۔ اور اگر وہ توبہ نہ کرے تو بےشک اس کو امامت سے علیحدہ کر دیا جائے، کسی دیندار اور متبع سنت کو امام بنایا جائے۔ (امداد المفتين جامع: جلد 3 صفحہ 406)