مجالس تعزيہ منعقد کرنے والے کی امامت کا حکم - فتاویٰ جات |…

مجالس تعزيہ منعقد کرنے والے کی امامت کا حکم


سوال: تعزیہ داری کرنے والا شخص جو شیعوں کی طرح تعزیہ داری کرتا ہے اور تعزیہ کی مجالس منعقد کرتا ہے اس میں میانیس و دیگر شعرائے کذاب کی غزلیں و نوحے گاتا اور سنتا ہے۔ عَلم چڑھاتا ہے منت مانتا ہے، اور منت تعزیہ کی رکھتا ہے۔ مسلمان کہلا سکتا ہے یا مشرک ہے؟ اس کی امامت جائز ہے یا نہیں؟

جواب: ایسا شخص گنہگار ہے۔ مشرک ہونے کا بھی خوف ہے۔ اس کی امامت بھی مکروہ ہے۔ (کفایت المفتی: جلد 4 صفحہ 225)