سوال: سنی حنفی مذہب کی جامع مسجد جو سرکاری نگرانی میں ہے، اس میں حنفی المذہب پیش امام کے پیچھے، شیعہ نماز پڑھنے کے مستحق ہیں یا نہیں؟ مذکورہ بالا مسجد میں اگر قرآن کریم کی تلاوت ہوتی ہو، اُس وقت قرآن مجید سننے کے لیے شیعہ بیٹھ سکتے ہیں یا نہیں؟ مذکورہ بالا مسجد میں شیعہ وعظ سنے جا سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب:سنی فرقہ کی مسجد یا جامع مسجد میں سنی حنفی امام کے پیچھے شیعوں کے ان فرقوں کے افراد جو حد کفر تک نہیں پہنچتے نماز پڑھ سکتے ہیں، مگر آ کر وہ ایسے اعمال نہیں کر سکتے، جو سنی مذہب میں ناجائز یا مؤجبِ فتنہ ہوں۔ تلاوت کے وقت بشروطِ متذکرہ بیٹھ سکتے ہیں اور بشروطِ متقدمہ وعظ سننے جا سکتے ہیں۔ مگر ان حقوق کے استحقاق کے دعوے کا فیصلہ دستور قدیم پر ہو گا مسلمانوں کی مسجد میں سرکاری نگرانی کا کیا مطلب؟ اگر نگرانی سے مراد صرف حفظِ امن ہے تو خیر، اور اگر مسجد کے انتظامات میں مداخلت مراد ہے تو ناجائز ہے۔ غیر مسلم، مسجد کے انتظامات میں مداخلت نہیں کر سکتا۔(کفایت المفتى: جلد 4 صفحہ 133)