روئیداد مناظرہ باگڑ سرگانہ ضلع ملتان - سنی شیعہ مناظرے |…

روئیداد مناظرہ باگڑ سرگانہ ضلع ملتان

  مولانا عبدالستار تونسوی

صفحہ 7 از 12

مولوی اسماعیل! ذرا گوشِ ہوش سے سنیں اور سوچ سمجھ کر جواب دیں کہ یہ امام معصوم کمی و بیشی قرآن کے متعلق فرما رہے ہیں، یا عبد الستار اپنی طرف سے بناوٹ کر رہا ہے؟

2: آپ نے نہج البلاغہ کی یہ روایت جو سیدنا علیؓ سے پیش کی ہے کہ قرآن دو گتوں کے درمیان لکھا ہوا ہے، اس میں یہ کہاں ہے کہ دو گتوں کے درمیان والا قرآن غیر محرف اور کامل و مکمل ہے؟ بلکہ اسی دو گتوں والے قرآن کے متعلق تو دوسری روایات میں سیدنا علیؓ سے صاف الفاظ میں منقول ہے کہ اس میں کفر کے ستون ہیں اور رسول اللہﷺ کی توہین ہے، اور منافقوں نے اس میں بہت سی آیتیں گرا دی ہیں۔

3: حضرات! اسی مولوی اسماعیل کو آپ میرے مناظرہ کے لیے لائے ہیں جو اتنی جاہلانہ باتیں کرتا ہے کہ یہ زندیق کی روایت ہے جو قابلِ اعتبار نہیں اس بیچارے اسماعیل کو اتنا بھی پتہ نہیں کہ یہاں سائل زندیق ہے، قائل اور راوی زندیق نہیں روایت تب نا قابلِ قبول ہوتی جب قائل یا راوی زندیق ہوتا یہاں تو قائل سیدنا علی المرتضیٰؓ ہیں جو زندیق کو اس کے سوالوں کا جواب دے رہے ہیں اور اس کی تسلی کرا رہے ہیں اور اس روایت کے آخر میں ثابت ہے کہ سیدنا علیؓ کے سمجھانے سے اس زندیق کی تسلی ہو گئی اور اس نے سیدنا علیؓ کی امامت اور بزرگی کو مان لیا، یعنی مومن کامل ہو گیا۔

اسماعیل صاحب! ہوش سے بات کرو یہ تم علامہ لکھنؤی کے فیض یافتہ شاگرد تونسوی سے بات کر رہے ہو، کسی جنگل میں ماتم اور نوحہ خوانی نہیں کر رہے۔

علاوہ ازیں اسی احتجاجِ طبرسی کے صفحہ 2 پر ہے کہ ہم نے روایات کی سندیں اس لیے بیان نہیں کیں:  

لوجودالاجماع اوموا فقتہ لما دلت العقول علیہ اولاشتھارہ

ترجمہ: کیونکہ ان روایاتِ احتجاجِ طبرسی پر یا تو اجماع ہے، یا یہ روایتیں عقل کے موافق ہیں، یا مشہور ہیں۔

مولوی صاحب! اب فرمائیے اگر یہ روایت زندیق کی ہوتی تو صاحبِ احتجاج کیوں درج کرتے یا ایسی زبردست توثیق کیوں کرتے؟

4: مولوی اسماعیل صاحب! آپ کا یہ قول کتنا لغو ہے کہ حضرت علیؓ کے قرآن سے ناسخ و منسوخ اور تفسیری نوٹ نکالے گئے یاد رکھیے: ناسخ و منسوخ اور تفسیری نوٹوں کو نکالنے کا نام تحریف نہیں رکھا جاتا کیونکہ تحریف اصل قرآن کے الفاظ میں کمی و بیشی جو انسانوں کی طرف سے کی جائے اس کا نام ہے اور ناسخ و منسوخ خود اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں، اور تفسیری نوٹ اصل کتاب اللہ میں شامل اور داخل نہیں ہوتے کہ ان کو تحریف کہا جائے۔

ذرا غور تو کیجیے! امام معصوم فرماتے ہیں کہ موجودہ قرآن میں کفر کے ستون ہیں اور رسول اللہﷺ کی توہین ہے کیا ناسخ و منسوخ اور تفسیری نوٹوں کو گرانے سے کفر کے ستون قائم ہو جاتے ہیں اور رسول اللہﷺ کی توہین ہو جاتی ہے؟

مولوی اسماعیل صاحب! اگر ہمت ہے تو کسی امام معصوم کی ایک معتبر روایت ایسی پیش کیجیے جس میں عدمِ تحریف کی تصریح کی گئی ہو۔

5: یہ دیکھیے دیباچہ مقبول ترجمہ کے صفحہ 33 پر مرقوم ہے:  

تفسیر عیاشی میں سیدنا جعفر صادقؒ سے روایت ہے کہ قرآنِ مجید کی آیتیں تو بہت سی گرا دی گئی ہیں، مگر جو زیادہ کیا گیا ہے وہ کہیں کہیں کوئی حرف بڑھا دیا گیا ہے۔

6: مقبول ترجمہ کے صفحہ 404 پر اصول کافی کے حوالہ سے مرقوم ہے:  

فسيرى اللّٰہ عملکم ورسولہ والمؤمنون۔

سیدنا جعفر صادقؒ کے سامنے یہ آیت پڑھی گئی تو سیدنا جعفر صادقؒ نے فرمایا: یوں نہیں ہے، دراصل یہ تھا

والمامونون۔

مولوی صاحب! اب بتائیے قرآن کی تحریف ہوئی یا نہیں؟

7: اور كُنۡتُمۡ خَيۡرَ اُمَّةٍ الخ۔ (سورۃ آلِ عمران: آیت 110)

کے متعلق مقبول ترجمہ کے صفحہ 125 پر مرقوم ہے کہ سیدنا جعفر صادقؒ نے فرمایا کہ یہ آیت یوں نازل ہوئی تھی: اِنْتُمْ خَيۡرُ اَئِمَّةٍ اور خَيۡرَ اُمَّةٍکی سخت تردید فرمائی امام معصوم کا قول ہے، سوچ کر جواب دیجیے۔

مناظر شیعہ:

مولوی عبد الستار صاحب بار بار مجھ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کوئی ایک روایت عدمِ تحریف کی پیش کیجیے لو! میں قرآن کے کامل و مکمل ہونے کے لیے واضح روایت پیش کرتا ہوں۔

ہمارے مولا علیؓ نے فرمایا: كُلُّهٗ قُرْاٰنٌ یہ پورا قرآن ہے۔  

اور اس کے آگے سیدنا علی المرتضیٰؓ نے فرمایا:  

ان اخذتم بما فيه نجوتم من النار ودخلتم الجنۃ فان فيه حجتنا وبيان حقنا وفرض طاعتنا۔ 

ترجمہ: اگر تم نے اس قرآن کو پکڑا تو جہنم سے نجات پاؤ گے اور جنت میں داخل ہو جاؤ گے کیوں کہ اس قرآن میں ہماری حجت ہے اور ہمارے حق کا بیان ہے اور ساری طاعت کا فرض ہونا مذکور ہے۔

دیکھیے! سیدنا علی المرتضیٰؓ اس قرآن کو نجات کا موجب قرار دے رہے ہیں معلوم ہوا کہ ان کے نزدیک یہ قرآن کامل و مکمل ہے، ورنہ ادھورے قرآن سے کیسے نجات حاصل ہو سکتی ہے؟

2: اس روایت میں بما فيه نجوتم میں ما موصولہ موجود ہے جو استغراق کے معنیٰ پر دلالت کرتا ہے۔ اس سے بھی ثابت ہوا کہ یہ قرآن کامل ہے اب مولوی عبد السّتار صاحب کی ساری شیخی اور مطالبہ کی حقیقت کھل گئی جو بار کہہ رہا تھا کہ کوئی روایت کسی امام معصوم کی دکھا دو جس سے قرآن کا کامل و مکمل ہونا ثابت ہو یہ روایت سیدنا علی المرتضیٰؓ کی نہایت واضح طور پر قرآن کے کامل و مکمل ہونے پر دلالت کرتی ہے، جیسا کہ آپ نے دیکھا: کلہ کا لفظ موجود ہے، ما موصولہ موجود ہے، نجوتم من النار اور دخلتم الجنۃ موجود ہے اب میں دیکھوں کہ مولوی عبد الستار صاحب اس روایت کو کہاں لے جاتے ہیں۔

مولوی اسماعیل صاحب، شیعہ مناظر نے اس روایت پر بہت کچھ زور دیا اور بار بار کہتا رہا اس روایت کا جواب دیجیے گویا اس بے چارے کے نزدیک یہ روایت بڑی مایہ ناز اور لاجواب روایت تھی۔

مناظر اہل سنت :علامہ تونسوی

سبحان اللہ! بار بار مطالبہ اور تاکید در تاکید کے بعد مولوی اسماعیل بیچارے نے نہایت فخر و ناز کے ساتھ روایت پیش کی، مگر افسوس ہے کہ کس قدر بد دیانتی یا جہالت کا مظاہرہ کیا دیکھیے! یہ میرے ہاتھ میں احتجاجِ طبرسی ہے، اس کے صفحہ 77 پر كُلُّهٗ قُرْاٰنٍ یہ پورا قرآن ہے کے الفاظ سیدنا طلحہؓ کے ہیں، سیدنا علیؓ کے الفاظ نہیں ہیں کس قدر دیدہ دلیری ہے کہ ایسے سفید جھوٹ مناظرہ میں ہمارے سامنے بول رہے ہیں۔

احتجاج طبرسی کے اس صفحہ پر اصل عبارت یوں ہے کہ سیدنا علیؓ نے سیدنا طلحہؓ سے فرمایا:  

صفحہ 7 از 12