روئیداد مناظرہ باگڑ سرگانہ ضلع ملتان - سنی شیعہ مناظرے |…

روئیداد مناظرہ باگڑ سرگانہ ضلع ملتان

  مولانا عبدالستار تونسوی

صفحہ 5 از 12

4: تفسیر صافی کا شیعہ مناظر نے جو حوالہ پیش کیا ہے: 

انا له لحافظون من التحريف والتغيیر والزيادۃ والنقصان  

یہ تو صاحبِ تفسیر صافی نے اللہ تعالیٰ کے اس قول کا مقصد بیان کیا ہے اس میں شک نہیں کہ واقعی اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم کو تحریف، تغیر، زیادتی اور نقصان سے محفوظ رکھا ہے۔  

مگر سوال شیعہ عقیدہ اور نظریہ کا ہے کہ ایک طرف تو یہ شیعہ مفسر قرآن کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے محفوظ کرنے کا وعدہ بیان کرتا ہے، اور دوسری طرف یہ کہتا ہے کہ ائمہ اہلِ بیتؓ کی روایات سے ثابت ہے کہ قرآنِ کریم محرف ہے، اور ہمارے مشائخِ شیعہ کا اعتقاد بھی یہی ہے کہ موجودہ قرآن محرف و مبدل ہے۔  

پھر اس اختلاف کو یوں رفع کرتے ہیں کہ ائمہ اہلِ بیتؓ اور مشائخِ شیعہ کا اعتقاد اس موجودہ قرآن کے محرف اور کم و بیش ہونے کے متعلق بالکل صحیح ہے، اور: اِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ۞ (سورۃ الحجر: آیت 9)

کے مخالف نہیں کیونکہ اصل قرآن امام مہدی اور ان کے رازداروں کے پاس محفوظ ہے اور موجودہ قرآن جو کہ شرقاً غرباً لوگوں کے پاس ہے، یہ محرف ہے، اور اس کے محرف ہونے میں کوئی حرج نہیں۔  

علاوہ ازیں میں نے تحریری روایات، امامِ معصوم کے اقوال پیش کیے تھے مولوی اسماعیل کو اگر ہمت ہے تو امامِ معصوم کا قول پیش کریں کہ قرآن محرف نہیں۔

5: نہج البلاغہ، جلد دوم، صفحہ 7 کی جو روایت شیعی مناظر نے پیش کی تھی، اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ قرآنِ کریم غیر محرف ہے اس میں تو صرف قرآن کو فیصل مانا گیا ہے بسا اوقات آدمی دوسروں کی کتاب اور غیروں کو اپنا فیصل بنا لیتا ہے جیسے ایک مناظر دوسرے مناظر سے کہتا ہے: چلو ہم تمہارے مذہب کی فلاں کتاب کو فیصل بناتے ہیں تو اس کا مطلب یہ تو نہیں ہوتا کہ اس مناظر کے نزدیک دوسرے مذہب والی کتاب ہمارے نزدیک صحیح اور درست ہے۔  

سیدنا علیؓ نے الزامی طور پر ان کو فرمایا کہ تم کیوں اعتراض کرتے ہو جب کہ ہم نے کسی انسان کو نہیں بلکہ قرآن کو جو تمہارے نزدیک اعتراض کے قابل نہیں حکم بنا دیا، تو اعتراض کی کوئی وجہ نہیں۔

6: ممکن ہے سیدنا علیؓ کے یہ الفاظ تقیہ کے طور پر ہوں۔

7: شیعی مناظر کا یہ جواب اصولِ کافی صفحہ 39 پر ہے کہ جو روایت کتاب اللہ کے موافق ہو لے لو، اور جو مخالف ہو چھوڑ دو تو اس روایت سے یہ ثابت ہوا کہ آپﷺ کے الفاظ موجودہ قرآن کے متعلق ہیں، بلکہ آپﷺ کے الفاظ تو اصلی قرآن کے متعلق ہیں جو شیعہ اعتقاد کے مطابق امام مہدی اور ان کے راز داروں کے پاس ہے۔  

بحث تو اس امر میں ہے کہ آیا موجودہ قرآنِ مجید شیعہ کے نزدیک صحیح اور غیر محرف کتاب اللہ ہے یا نہیں؟ اس کو تو ثابت نہیں کر سکے۔ اس کے ثبوت کے بغیر احادیث کی جانچ پڑتال کی طرف کیسے کود پڑے؟ یہ بات بھی ممکن ہے کہ تقیہ کے طور پر ہو۔ احتمالِ تقیہ کو رفع کیجیے۔

8: روایاتِ تحریف شیعہ کتابوں میں متواتر ہیں، تو یہ خبرِ واحد متواتر حدیث کے مقابلے میں قابلِ اعتبار نہیں۔

9: مرآۃ العقول: صفحہ 534 ملا باقر مجلسی فرماتے ہیں:  

وعندی ان الاخبار فی هذاا لباب متواترہ معنی، وطرح جمیعها يوجب رفع الاعتماد عن الاخبارراسا بل ظنی ان الاخبار فی ھذا الباب لا یقصر عن اخبار الامامۃ فکیف یثبتونھا بالخبر۔  

ترجمہ: میرے نزدیک تحریفِ قرآن کی روایتیں اپنے معنیٰ میں متواتر ہیں، اور ان تمام روایتوں کو ترک کرنے اور بے اعتبار سمجھنے سے پورے فنِ حدیث بے اعتبار ہو جائے گا بلکہ جہاں تک مجھے علم ہے تحریفِ قرآن کی روایتیں مسئلہِ امامت کی روایتوں سے کم نہیں۔ اگر روایاتِ تحریف کا اعتبار نہ کیا جائے تو پھر مسئلہِ امامت جو کہ روایت ہی سے ثابت ہے، کیسے ثابت ہوگا؟  

لیجیے حضرت مولوی اسماعیل جو کہتے تھے کہ تحریفِ قرآن کی روایات متواتر نہیں، ان کا یہ قول بھی غلط ہو گیا خود ان کی اپنی کتابوں میں تصریح موجود ہے کہ مسئلہِ امامت کی طرح تحریف کی روایات متواتر ہیں۔  

اب مولوی اسماعیل پر لازم ہے کہ قرآن کے محرف نہ ہونے کی متواتر روایات پیش کریں حالانکہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ان کے نزدیک موجودہ قرآن کی پوزیشن ایک صحیح خبرِ واحد کے برابر بھی نہیں البّتہ ان کے نزدیک اس قرآن کے محرف ہونے کی روایات معناً متواتر ہیں، جن سے موجودہ قرآن ان کے نزدیک محرف اور غلط ثابت ہو سکتا ہے مگر ان کے پاس متواتر تو بجائے خود کوئی ایک صحیح اور واضح روایت کسی ایک بھی امامِ معصوم کی ثابت نہیں ہے کہ موجودہ قرآن کامل و مکمل ہے اور جب کہ رسول کریمﷺ سے موجودہ قرآن نقل کرنے والوں کی ساری کی ساری جماعت کافر، مرتد، غاصب اور ظالم ہے، پھر قرآن ان کے نزدیک کیسے قابلِ اعتبار اور متواتر ہے؟ 

10: باقی مولوی صاحب کا یہ کہنا کہ ہم اس قرآن کو پڑھتے پڑھاتے ہیں تو اس کی وجہ خود ان کی کتابوں میں مذکور ہے وہ یہ ہے: 

ترجمہ مقبول صفحہ 1067 پر سیدنا علیؓ کا فرمان نقل کیا گیا ہے کہ آپ نے فرمایا تھا اصل عبارت: 

ائمہ علیہم السلام نے یہ حق مخصوص جنابِ صاحبِ العصر کا ہے کہ قرآنِ مجید کو اسی حد پر پڑھوائیں گے جس حد پر وہ زمانہِ رسولِ اللہﷺ میں پڑھا جاتا تھا۔

نیز ترجمہ مقبول صفحہ 479 پر یوں مرقوم ہے اصل عبارت: 

ہم اپنے امام کے حکم سے مجبور ہیں کہ جو تغیر یہ لوگ کر دیں، تم اس کو اس کے حال پر پڑھنے دو، اور تغیر کرنے والوں کا عذاب کم نہ کرو ہاں جہاں تک ممکن ہو لوگوں کو اصل حال سے مطلع کر دو قرآنِ مجید کو اس کی حالت پر لانا جنابِ صاحبِ العصر امام مہدی علیہ السلام کا حق ہے، اور انہی کے وقت میں وہ حسبِ تنزیلِ خدا تعالیٰ پڑھا جائے گا۔

مناظر شیعہ مولوی اسماعیل صاحب

یہ دیکھیے میرے ہاتھ میں اہلِ سنت والجماعت کی کتاب نور الانوار ہے اس کے صفحہ نمبر 7 پر لکھا ہے: 

اما الكتاب فهو القراٰن المنزل علی الرسول علیه السلام المكتوب فی المصاحف المنقول عنہ نقلا متواترا  بلا شبہۃ۔ 

ترجمہ: بہر حال کتاب اللہ وہ قرآن ہے جو کہ رسول اللہﷺ پر اترا اور مصاحف میں لکھا ہوا ہے اور آنحضرتﷺ سے تواتر کے ساتھ بغیر کسی شک و شبہ کے نقل کیا گیا ہے۔

صفحہ 5 از 12