روئیداد مناظرہ باگڑ سرگانہ ضلع ملتان - سنی شیعہ مناظرے |…

روئیداد مناظرہ باگڑ سرگانہ ضلع ملتان

  مولانا عبدالستار تونسوی

صفحہ 4 از 12

تفسیرِ قمی صفحہ 129:  سیدنا جعفر صادقؒ نے فرمایا: نزلت: فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَى اللهِ وَالرَّسُوْلِ وَاِلیٰ اُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْ۔ 

مگر موجودہ قرآن میں وَاِلیٰ اُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْ موجود نہیں ہے تو شیعہ کے نزدیک امامِ معصوم کے قول سے ثابت ہوا کہ موجودہ قرآن میں یہ آیت غلط و محرف ہے۔

اصولِ کافی صفحہ 671: پر مرقوم ہے کہ سیدنا علیؓ نے اپنا قرآن جمع کر کے مہاجرین و انصار کے پاس لائے تھے مگر انہوں نے لینے سے انکار کر دیا تو سیدنا علیؓ نے فرمایا:  

والله   ما ترونہ بعد يومكم هٰذا ابدا: 

ترجمہ: خدا کی قسم، آج کے بعد اس قرآن کو کبھی نہیں دیکھو گے۔

تو غور کیجیے میں نے ائمہِ معصومین کے یہ 10 اقوال شیعہ کی معتبر کتابوں سے پیش کیے ہیں اگر مناظر میں ہمت ہے تو میری ہر ایک دلیل کا جواب دے، اور اپنی کسی معتبر کتاب سے 12 ائمہ میں سے کسی ایک معصوم کا کوئی ایک معتبر تفصیلی قول پیش کر دے جس میں موجود ہو کہ موجودہ قرآن بغیر کسی تحریف و تبدیل اور کمی و بیشی کے کامل و مکمل ہے میرا دعویٰ ہے کہ شیعہ مناظر دنیا بھر کی اپنی معتبر کتب سے امامِ معصوم کا قیامت تک معتبر قول اس قسم کا پیش نہیں کر سکتا۔  

نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار ان سے 

یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں۔

تقریر مناظر اہل تشیع مولوی محمد اسماعیل گوجروی

بعد از خطبہ:

مومنو! قرآنِ مجید میں ہے: 

اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّكۡرَ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰـفِظُوۡنَ ۞(سورۃ الحجر: آیت 9)

ترجمہ: ہم نے قرآنِ مجید کو نازل فرمایا اور ہم خود اس کے محافظ ہیں۔  

تو جب اللہ تعالیٰ اس کا محافظ ہے تو کون اس کو محرّف و مبدّل کر سکتا ہے؟ اور نصِ قرآن کے مقابلے میں کوئی روایت قابلِ قبول نہیں ہو سکتی اور نہ ہم تحریف و تبدیل کے قائل ہیں۔

مولوی عبد الستار صاحبؒ بار بار تفسیر الصافی کے حوالے پیش کرتا ہے دیکھیے میرے ہاتھ میں یہ تفسیر الصافی ہے اسی آیتِ مذکورہ بالا کے نیچے لکھا ہوا ہے: 

من التحريف والتغيیر والزيادة والنقصان۔  

ترجمہ: یعنی: ہم خود قرآن کو تحریف، تغییر، زیادتی اور کمی سے محفوظ رکھیں گے۔  

تو دیکھیے! ہمارے نزدیک قرآنِ مجید ہر قسم کی تحریف و تغییر، کمی اور بیشی سے محفوظ ہے ہمارا اسی پر عمل ہے ہم اسی قرآن کو پڑھتے، پڑھاتے ہیں نمازوں میں پڑھتے ہیں ہمارا اور کوئی قرآن نہیں ہے لہٰذا ہمارا اس پر ایمان ہے۔

2: دیکھیے! ہمارے پیر و مرشد حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

انا لم نحكم الرجال وانما حكمنا القراٰن، و هذا القراٰن انما هو خط مسطور بين الدفتين۔  (نہج البلاغہ: جلد 2 صفحہ 7) 

ترجمہ: ہم نے لوگوں کو فیصل نہیں بنایا، بلکہ ہم نے قرآن کو فیصل مانا اور یہ قرآن صرف دو گتوں کے درمیان لکھا ہوا ہے۔  

دیکھیے! ہمارے سیدنا علی المرتضیٰؓ اسی قرآن کو مانتے ہیں جو دو گتوں کے درمیان ہے اور اسی پر ہم اہلِ تشیع کا ایمان ہے۔

3: اصولِ کافی: صفحہ 39، پر مرقوم ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا:  

فما وافق كتاب الله فخذوه وما خالف كتاب الله فدعوه

ترجمہ: جو حدیث کتابِ اللہ کے موافق ہو اسے مان لو، اور جو حدیث کتابِ اللہ کے مخالف ہو اسے چھوڑ دو۔  

غور کیجیے! ہمارے نزدیک قرآنِ مجید کا یہ مرتبہ ہے کہ اس کے مقابلے میں ہم کوئی حدیث اور روایت نہیں مانتے تو ہم اہلِ تشیع کا اسی قرآن پر ایمان ہے۔

4: قرآنِ مجید متواتر و طبقاتی ہے اخبارِ آحاد اس کو معرّف ثابت نہیں کر سکتیں اور جو روایات مولوی عبد الستار صاحب نے الاحتجاج طبرسی وغیرہ کتبِ شیعہ سے پیش کی ہیں، یہ تمام روایات موضوع ہیں، یہ غلط ہیں۔  

چونکہ قرآن متواتر و طبقاتی ہے، اس لیے مولوی عبد الستار صاحبؒ بھی تحریف کے ثبوت کے لیے متواتر و طبقاتی روایات پیش کریں باقی کسی قسم کی کوئی روایت ہمارے نزدیک تحریف ثابت نہیں کر سکتی۔

تو مولوی عبد الستار صاحبؒ ایسی ضعیف روایات سے شیعہ مذہب کے متعلق کیسے ثابت کر سکتا ہے کہ ان کے نزدیک موجودہ قرآن کامل و مکمل نہیں؟ یا اس میں تحریف و تبدیل کی گئی ہے؟ یا اس قرآن کے ذریعے کفر کے ستون کھڑے ہوتے ہیں؟  

اگر ہمارے نزدیک یہ قرآن کفر کے ستون کھڑے کرتا، تو پھر ہم اسے کیوں پڑھتے؟ اور بچوں کو کیوں پڑھاتے؟ دنیا کے سامنے اسٹیجوں پر وعظ کیوں کرتے؟

مناظرینِ اہل سنت علامہ تونسوی

بعد از خطبہ: فرمایا کہ مناظرِ شیعہ کوئی ایک روایت بھی اس قسم کی پیش نہیں کر سکتا جس سے یہ ثابت ہو کہ موجودہ قرآنِ مجید محرّف و مبدّل نہیں ہے۔  

باقی اس نے جو آیت: اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّكۡرَ الخ (سورۃ الحجر: آیت 9)

پڑھی ہے، اس کے پڑھنے کا ان کو کوئی حق نہیں، کیونکہ ان کے نزدیک تو قرآن کی تمام آیات مشکوک ہیں پہلے اپنا قرآن پر ایمان ثابت کریں، پھر قرآن پر استدلال کریں یہ تو مصادرہ علی المطلوب ہے جو کہ باطل ہے۔

2: علاوہ ازیں اسے قابلِ غور یہ امر ہے کہ فی الواقع یہ بات بالکل حق اور ٹھیک ہے کہ قرآنِ مجید کی محافظت کا وعدہ اللہ نے پورا فرمایا ہے، کہ قرآنِ مجید کے زیر و زبر تک کو بھی کوئی نہیں بدل سکا مگر اس جگہ سوال اور بحث یہ ہو رہی ہے کہ آیا شیعہ مذہب نے خداوندِ تعالیٰ کے اس وعدہ کو سچا سمجھا ہے؟ لہٰذا یہ اپنے نظریہ اور اعتقاد کا ثبوت پیش کریں کہ جس قرآن کا خداوندِ تعالیٰ خود محافظ ہے، شیعہ حضرات اس کے متعلق کیا عقیدہ رکھتے ہیں۔

3: مولوی اسماعیل بیچارے اپنی کتابوں سے بھی واقف نہیں ان کی معتبر کتاب صافی شرح کافی کتاب فضل القرآن جزء ششم، باب النوادر، صفحہ 76 پر آیت: اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّكۡرَ الخ۔ (سورۃ الحجر: آیت 9)

کے متعلق لکھا ہوا ہے:  

پس دلالت نمے کند بر محفوظ بودن جمیع قرآن۔

ترجمہ: پس یہ آیت پورے قرآنِ مجید کے محفوظ ہونے پر دلالت نہیں کرتی۔  

اور اس عبارت کے بعد یہ لکھا ہوا ہے:  

"حفظ قرآن دلالت بریں نمےکند کہ نزدِ ہمہ کس محفوظ باشد، چہ مے تواند کہ نزدِ امام زماں و جمعے کہ صاحبِ سرا ویند محفوظ باشد"

ترجمہ: حفظِ قرآن کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سب لوگوں کے پاس محفوظ ہو، بلکہ ممکن ہے کہ امامِ زمانہ اور ان کے خاص لوگوں کے پاس محفوظ ہو۔  

تو مولوی اسماعیل ان عبارتوں کی موجودگی میں کس منہ سے اس آیت کو پیش کرتے ہیں؟

صفحہ 4 از 12