مفتی محمد سلمان منصور پوری کا فتویٰ - فتاویٰ جات | دفاع…

مفتی محمد سلمان منصور پوری کا فتویٰ


شیعوں کی مسجد میں سنیوں کا نماز پڑھنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ شیعوں کی مسجد میں ان کی اجازت سے سنیوں کا نماز پڑھنا کیسا ہے؟ یعنی وہ خود بھی نماز پڑھتے ہیں اور سنیوں کو بھی اجازت دے رکھی ہے؟

جواب: غیر مذہب کی عبادت گاہوں میں نماز پڑھنے کو فقہائے کرام نے مکروہ لکھا ہے، دوسرے یہ کہ شیعہ کی مساجد (ایمان بگاڑہ) میں آمدورفت سے ان کے عقائد باطلہ سے متاثر ہونے یا کم از کم ان کی شناعت دل سے کم ہونے کا غالب گمان ہے۔ اس لیے ان کی مساجد (ایمان بگاڑوں) میں سنیوں کو نماز پڑھنے سے احتراز کرنا لازم ہے۔ باقی اگر کبھی اتفاقاً کوئی نماز پڑھ لی اور جگہ پاک ہو تو نماز صحیح ہو جائے گی۔ (کتاب النوازل: جلد 2 صفحہ 61)