شیعہ امام کے پیچھے نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں - فتاویٰ جات…

شیعہ امام کے پیچھے نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں


سوال: اہلِ سنت کیسے شیعہ کا جنازہ پڑھیں جو علانیہ شیعہ ہو؟ اہلِ سنت کا امام اہلِ شیعہ کا جنازہ پڑھتا ہے اور شیعہ اس کے پیچھے پڑھتے ہیں بعد ازاں اہلِ سنت کا امام شیعہ امام کی اقتداء میں نمازِ جنازہ ادا کرتا ہے کیا ایسا امام جو اہلِ سنت کا عقیدہ رکھتا ہے اس کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟ 

جواب: اگر اس کے عقائد کفر تک پہنچے ہوئے ہوں تو اس کا نماز جنازہ پڑھنا درست نہیں اور اگر ایسا نہ ہو بھی تب بھی اس کے مبتدع ہونے میں کلام نہیں، اور مبتدعین کے جنازہ میں دینی مقتداء کا شامل ہونا بھی زجراً و توبیخاً درست نہیں پس امام مذکور کے لیے استغفار لازم ہے تائب ہونے کی صورت میں اس کی امامت درست ہے۔  (خیر الفتاویٰ: جلد 3 صفحہ 279)