سوال: کیا اہلِ سنت کی مسجد میں شیعہ اپنی اذان و اقامت کے ساتھ دوسری جماعت کرا سکتے ہیں یا نہیں؟ شیعہ کہتے ہیں کہ ہم نے چندہ دیا ہوا ہے، اس لیے ہمارا حق بنتا ہے؟
جواب: امداد المفتیین: جلد 1 صفحہ 47 میں ہے کہ روافض کو مساجدِ اہلِ سنت میں آنے سے روکنا جائز ہے نیز ان کو اجازت دینے میں فسادات کا دروازہ کھولنا ہے کیونکہ اہلِ سنت کے پیشواؤں کو بُرا کہنا ان کے مذہب کا جزو ہے بناء عليہ شریعت و انتظام کا تقاضا یہی ہے کہ ان کو سنیوں کی مسجد میں آنے سے روکا جائے چندہ دینے سے استحقاق ثابت نہیں ہوتا۔(خیر الفتاوىٰ: جلد 1 صفحہ 439)