شیعوں کا سنیوں کی مسجد میں مجلس کرانا اور روپے خرچ کرنا -…

شیعوں کا سنیوں کی مسجد میں مجلس کرانا اور روپے خرچ کرنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ ایک مسجد جو کہ اہل سنت والجماعت ہی کی بنائی ہوئی ہے اور ہمیشہ سے سنیوں کے قبضہ میں ہے اور متولی بھی سنی ہے لیکن اب ایک سال کا عرصہ ہوا ہے کہ چند اہل تشیع نے اس مسجد میں ایک مرتبہ مجلس بھی پڑھائی تھی اور اپنے خرچہ سے اس مسجد میں فرش بھی لگوایا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ شیعہ کے خرچہ سے فرش لگوانے سے اب اس مسجد میں از روئے شرع نماز پڑھنا اہل سنت کے لیے جائز ہے یا نہیں؟

جواب:اہل سنت والجماعت کے لیے اس مسجد میں نماز پڑھنا درست ہے اور یہ مسجد اہل سنت والجماعت ہی کی ہے۔ ان پر لازم ہے کہ آئندہ کے لیے شیعہ کی امداد مسجد کے بارے میں قبول نہ کرے اور بہتر یہ ہے کہ فرش کا خرچہ شیعہ کو دے دیا جائے۔ 

(فتاویٰ مفتی محمود: جلد 10 صفحہ 54)