ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جو شیعوں کے مجالس میں شریک…

ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جو شیعوں کے مجالس میں شریک ہوتا ہے


سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ کوئی امامِ مسجد جو کہ مسجدِ اہل سنت میں امامت کے عہدے پر فائز ہو اور اسے باقاعدہ تنخواہ ہر ماہ دی جاتی ہو، اگر وہ شیعہ کی مجالس میں شرکت کرے نوحہ خوانی مرثیہ جات وغیرہ پڑھے اور اپنے عقائد سنی بتائے تو کیا ایسے امام کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟

جواب: جو شخص مرثیہ پڑھنا یا سننا جائز جانے اور تعزیہ نکالنا اچھا جانے اور اس میں شریک ہو وہ سنی نہیں بدعتی اور روافض کا ہم خیال ہے۔ ایسے شخص کی اقتداء سے احتراز لازم ہے۔  (فتاویٰ مفتی محمود: جلد 10 صفحہ 33)