شیعہ تبرائی کا ذبیحہ ان کے ساتھ نکاح کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کے اہلِ تشیع تبرائی کا ذبیحہ جائز ہے یا نہ؟ شیعہ تبرائی مرد کا نکاح سنی عورت سے جائز ہے یا نہ؟ اہلِ سنت مولوی ان کا نکاح پڑھا سکتا ہے یا نہ؟ شیعہ تبرائی مسلم ہے یا کافی یا اہل کتاب؟ شیعہ تبرائی اور سنی کا آپس میں نکاح، ولیمہ، دعوت، خیرات، صدقات، کھانا جائز ہے یا نہ؟
جواب: جو شیعہ امورِ دین میں سے کسی مسئلہ ضروریہ کا منکر ہو مثلاً سیدنا علیؓ کی اُلوہیت کا قائل ہو یا حضرت جبرائیلؑ کو وحی پہنچانے میں غلطی کرنے کا قائل ہو یا تحریف قرآن کا قائل ہو یا صحبت سیدنا صدیق اکبرؓ کا انکاری ہو یا افک سیدہ عائشہ صدیقہؓ کا قول کرتا ہو وہ کافر ہے، اس کا ذبیحہ حرام اور مسلمان لڑکی کا اس کے ساتھ نکاح ناجائز ہے۔
(فتویٰ مفتی محمودؒ: جلد، 1 صفحہ، 246)