سوال:* کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کہ: ایک امام جو اس محلہ میں لوگوں کو نماز پڑھاتا ہے اور بار بار اس کو منع کیا گیا کہ تم کسی شیعہ کے گھر روٹی نہ کھایا کرو، وہ امام روٹی کھانے سے نہیں رُکتا۔ جو امام کو روٹی دیتا ہے وہ شیعہ مذہب کا بڑا اثر کردہ ہے اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور اصحابؓ کو بکواس کرتا ہے اور ایک دفعہ کا یہ واقعہ ہے کہ مولوی سنی حنفی نے تقریر کی، اس شیعہ نے جھوٹا مقدمہ بنا کر اس حنفی مولوی کو قید کروا دیا۔
کیا جو امام اس شیعہ کے گھر روٹی کھائے اور اس کو پکا مسلمان سمجھے اور محبت رکھے، ایسے امام کے پیچھے مسلمانوں کی نماز پڑھنی جائز ہے یا نہیں؟
جواب: ایسے شخص کو امام بنانا جائز نہیں ہے۔
(فتاویٰ مفتی محمود: جلد 2 صفحہ 82)