شیعی مسلمات سے اصل مقصد کی تائید - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

شیعی مسلمات سے اصل مقصد کی تائید

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

صفحہ 2 از 2
(احتجاج طبرسی: صفحہ 226، خطبہ حجۃ الوداع)
ترجمہ: یعنی نبی کریمﷺ نے فرمایا کوئی حدیث تمہارے پاس پہنچے تو اس کو اللہ کی کتاب اور میری سنّت پر پیش کرو۔ جو کتاب اللہ اور میری سنّت کے موافق ہو، اس کو قبول کرو اور جو کتاب اللہ اور میری سنّت کے برخلاف ہو، اس کو مت تسلیم کرو۔
ہشتم: سیدنا جعفر صادقؒ فرماتے ہیں:"فاتقوا اللّٰہ ولا تقبلوا علينا ما خلف قول ربنا تعالىٰ وسنة نبينا محمدﷺ
(رجال کشی تذکرہ مغیرہ بن سعید: صفحہ 146)
ترجمہ: یعنی اللہ سے ڈرو اور جو قول کتاب اللہ و سنّتِ نبیﷺ کے خلاف ہو، اس کو ہماری طرف منسوب کر کے قبول مت کرو۔
نہم: عن هشام بن الحكم انه سمع ابا عبداللّٰه (ع) يقول لا تقبلوا علينا حديثا الاما وافق القراٰن والسنة"
(تنقيح المقام فی مقانی: صفحہ 174 جلد 1صفحہ 236 جلد 3)
ہشام نے سیدنا جعفر صادقؒ کو فرماتے سنا ہے کہ ہماری جانب منسوب کر کے کوئی حدیث نہ کرو، الا کہ وہ قرآن و سنّت کے موافق ہو۔ صرف وہی قبول کرو۔
دہم: عن ابن ابی عمير عن بعض اصحابه قال سمعت ابا عبداللّٰه عليه السلام يقول من خالف كتاب اللّٰه وسُنّته محمدﷺ فقد كفر۔
(اصول کافی: صفحہ 39، 40 باب الاخذ بالسنۃ)
ترجمہ: سیدنا جعفر صادقؒ نے فرمایا کہ جس نے کتاب اللہ و سنّتِ رسولﷺ کی مخالفت کی وہ کافر ہو گیا۔
ان آخری پانچ روایات کا حاصل یہ ہے کہ کسی خبر اور کسی روایت کی صداقت و بطلان معلوم کرنے کا معیار صرف کتاب و سنّت اور ردّ و قبول کا فیصلہ کرنے کے لیے کتاب اللہ اور سنّتِ رسول اللہﷺ ہی کافی ہے۔ اگر وہ چیز ان دونوں کے موافق اور مطابق ہے تو وہ قابلِ اعتماد و اعتبار ہے اور اخذ کرنے و تمسک کرنے کے مناسب ہے، اگر وہ چیز ان دونوں (کتاب و سنّت) کے مخالف ہے تو قابلِ اعتماد نہیں ہے۔ اس کے ساتھ تمسک کرنا درست نہیں ہے پس اس موقع پر حق و باطل کی تمیز کے لیے اور ردّ و قبول کو جانچنے کے لیے صرف کتاب و سنّت کو ہی اصل قرار دیا گیا ہے کسی تیسری چیز پر مدار نہیں رکھا گیا یہ چیز کتاب و سنّت کے معیار ہونے اور حجّۃ شرعی ہونے کی واضح علامت ہے اور اہل بیت و عترت کو ان کے ساتھ کے ساتھ حق و باطل کا معیار نہیں قرار دیا گیا اور ردّ و قبول کا مدار نہیں تجویز کیا گیا، فلہٰذا ان کے ساتھ کتاب و سنّت کی طرح تمسک کرنا غیر ضروری اور غیر لازم ہے۔
یازدهم: ومن كلام له عليه السلام قبل موته واما وصيتی فاللّٰہ لا بہ شیٔا و محمدﷺ فلا تضیعوا سنۃ اقیموا ھذٰین العمودین واوقدوا ھذین المصباحین وخلاکم ذم مالم تشردوا۔ (نہج البلاغہ: جلد 1 صفحہ 268)
حاصل یہ ہے کہ سیدنا علیؓ اپنی وفات سے قبل فرماتے ہیں میری وصیت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا، اس کی توحید قائم رکھنا اور محمد رسول اللہﷺ کی سنت کو مت ضائع کرنا۔ ان دونوں ستونوں (کتاب اللہ و سنت رسول اللہﷺ) کو قائم رکھنا اور ان دونوں چراغوں (توحید و سنت یا کتاب و سنت) کو روشن کیے رکھنا اور ہر برائی تم سے دور رہے گی تاوقتیکہ تم جماعت سے علیحدہ نہ ہو۔( نہج البلاغہ: صفحہ 268 جلد 1)
دوازدهم:سیدنا علیؓ فرماتے ہیں: وصیتی لکم ان لا تشرکوا باللّٰه شیٔا ومحمدﷺ فلا تضیعوا سنۃ و خلاکم ذمکم(نہج البلاغہ: صفحہ 21 جلد 2) 
من کلام کہ علیہ السلام قبیل موتہ علی سبیل الوصیۃ لما ضربہ ابن ملجم)
مطلب یہ ہے کہ سیدنا علیؓ کی آخری وصیت یہی ہے کہ لوگو! اللہ کے ساتھ کسی چیز کو مت شریک کرنا یعنی اس کی توحید اور اس کی کتاب کو ضائع نہ ہونے دینا اور رسول اللہﷺ کی سنت کو مت کھو دینا ان دونوں ستونوں کو قائم رکھنا ہر برائی تم سے دور رہے گی۔
ناظرین کرام پر واضح ہو کہ یہ حوالہ جات سیدنا علیؓ کی وفات سے کچھ ہی پہلے کی وصیتیں ہیں اس دور فانی سے انتقال بلکل قریب ہے ان قیمتی اور مبارک گھڑیوں کی کلام میں یہ وصایا بھی شامل ہیں۔ ارشاد ہو رہا ہے کہ اسلام کے ان دونوں ستونوں کو دائماً قائم رکھا جاۓ۔
یہاں غور و فکر کرنے سے ایک چیز تو یہ حاصل ہو رہی ہے کہ آخری ساعات میں ائمہ معصومین کی جانب سے صرف توحید و سنت اور کتاب و سنت کے احیاء و بقا کی وصیت تو ہو رہی ہے لیکن اہل بیت وعترت کی حجیت اور وجوب اطاعت کا حکم صادر نہیں ہو رہا۔
معلوم ہوا کہ کتاب و سنت کے پایۂ اور درجہ میں ان کی اہمیت اسلام میں نہیں ہے اور اگر اہل بیتؓ کے واجب الاعتبار اور واجب التمسک ہونے کی کچھ اصلیت ہوتی تو اس آخری وصیت میں اس کا اندراج ضرور ہوتا۔
دوسری یہ چیز ثابت ہو رہی ہے کہ امامت کا عقیدہ ضروریات دین میں سے نہیں ورنہ مذکورہ آخری وصایا میں اس کا ذکر کرنا لازمی امر تھا تیسری یہ چیز معلوم ہوتی ہے کہ جماعت سے علیحدہ ہو کر الگ الگ گروہ قائم کر لینا ائمہ کرام کی آخری وصایا کو پس پشت ڈالنے اور ان کی نافرمانی کے مترادف ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو کتاب و سنت پر عمل کرنے کی توفیق بخشے اور آپس کے تفرقہ سے بچا کر اتفاق و اتحاد کی نعمت عطا فرمائے 
صلی اللّٰہ تعالٰی علٰی خیر خلقہ محمد وآلہ وازواجہ وبناتہ واصحابہ واھل بیتہ اجمعین 
ناچیز
محمد نافع بن مولانا عبدالغفور بن مولانا عبدالرحمٰن عفا اللہ عنہم
از قریہ محمدی ڈاکخانہ جامعہ محمدی شریف ضلع جھنگ (پنجاب، پاکستان)
شوال 1382ھ
مارچ 1963ھ

صفحہ 2 از 2