شیعی مسلمات سے اصل مقصد کی تائید - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

شیعی مسلمات سے اصل مقصد کی تائید

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

صفحہ 1 از 2
ناظرین کرام کو معلوم ہے کہ ہم نے اصل مسئلہ کے اثبات کے لیے آیات قرآنی اور احادیث نبویﷺ پیش کر دی ہیں۔ ان سے ہمارا مدعیٰ واضح طور پر ثابت ہو چکا ہے اور کسی قسم کا اشتباہ باقی نہیں رہا۔
اب ہم شیعہ احباب کی کتابوں سے بھی بطورِ الزام اس مضمون کی تائید کے لیے اثنا عشریہ حوالہ جات پیش کرتے ہیں۔ ان حوالہ جات میں "کتاب و سنّت" پر عمل درآمد کرنے اور ان کو قائم رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ اور صرف "کتاب و سنّت" سے دین اخذ کرنے کے لیے ارشاد فرمایا گیا ہے اور ان دونوں "کتاب و سنّت" کو ہر خبر اور ہر قول کے رد و قبول کا معیار قرار دیا گیا ہے اور ان دونوں چراغوں کے روشن اور درخشندہ رکھنے کے متعلق خاص خاص وصایا فرمائی گئی ہیں۔ یہاں کسی مقام میں بھی کتاب و سنّت کے ساتھ اہل بیت وعترت کو نہیں ملایا گیا۔
یہاں سے صاف طور پر اس چیز کا ثبوت ملتا ہے کہ شریعت میں صرف کتاب اللہ و سنّتِ رسولﷺ کو وہ اہمیت و ضرورت حاصل ہے جو دوسری کسی چیز کی نہیں اور نہ "حجۃ شرعی" اسلام میں صرف کتاب و سنّت ہے۔ اہل بیت وعترت کے لیے ان دونوں کے درجے میں اطاعت لازم نہیں ہے اور نہ ہی اہل بیت بالاستقلال حجۃ شرعی ہیں۔
اب ہم ذیل میں چند حوالہ جات اثناء عشری دوستوں کی کتابوں سے پیش کرتے ہیں۔ ان کے شیعی علماء و مجتہدین کے یہ اقوال نہیں ہیں بلکہ ائمہ معصومین کے فرامین ہیں جن کے صحتِ اسناد میں ان کے کوئی اشتباہ نہیں ہے یہ بالکل ائمہ کے صحیح ارشادات میں جو کتب معتبرہ مسلّمہ (نہج البلاغہ، اصول کافی، احتجاج طبرسی وغیرہا میں وارد ہیں۔
اوّل: ولکم علینا العمل بكتاب اللّٰه تعالىٰ وسيرة رسول اللّٰه صلى وآله وسلم والقيام بحقه والنقش لسُنّته
(نہج البلاغہ: صفحہ 317 جلد اول طبع مصر)
من خطبة له عليه السلام عند مسير اصحاب الجمل الی البصرة)
ترجمہ: سیدنا علیؓ نے فرمایا تمہاری رہنمائی کے لیے ہمارے ذمہ ہے کتاب اللہ اور سیرتِ رسول اللہﷺ کے ساتھ عمل کرنا اس کی کتاب کو حق کو قائم رکھنا اور ان کی سنّت کو بلند کرنا۔
دوم: وقال عليه السلام من اخذ دينہ من كتاب الله وسنت نبيه ذالت الجبال قبل ان يزول و من اخذ دينہ من افواہ للرجال روتہ الرجال۔
(اصول کافی: خطبہ کتاب، صفحہ 5 طبع لکھنو)
یعنی امام نے فرمایا کہ جس شخص نے اپنے دین کو کتاب اللہ اور سنّتِ رسول اللہﷺ سے حاصل کیا، پہاڑ اپنی جگہ سے دور ہو سکتے ہیں مگر یہ اپنے دین سے دور نہیں ہوگا اور جس شخص نے افواہ رجال یعنی لوگوں کے اقوال سے اپنا دین حاصل کیا ہے اس کو دوسرے لوگ اپنے دین سے پھیر سکتے ہیں۔
(الصافی شرح اصول الکافی از خلیل قزوینی)
ان ہر دو ارشادات میں صرف کتاب اللہ، سنّتِ رسول و سیرۃ رسولﷺ پر عمل درآمد کرنے کی ترغیب پائی گئی ہے اور فرمایا گیا ہے کہ دین کا حاصل کرنا اور مذہب اخذ کرنا صرف کتاب و سنّت سے ہے۔ ان مواضع میں کتاب و سنّت کے ماسوا کسی چیز کی طرف توجہ نہیں دلائی گئی۔ اگر کتاب و سنّت کے پایۂ کی کوئی اور چیز ہے جس سے حصول دین ہو سکے اور دین حق اخذ کیا جا سکے تو اس کا یہاں ذکر لانا لازمی امر تھا۔
سوم: قال جعفر الصادق عليه السلام كل شيئ مردود الى الكتاب والسنة۔
ترجمہ: یعنی سیدنا جعفر صادق (ع) نے فرمایا کہ ہر چیز کو کتاب و سنّت کی طرف لوٹایا جائے گا۔
(اصول کافی: صفحہ 39، باب الاخذ بالسنۃ، طبع نول کشور)
چہارم: فالرد الى اللّٰہ الاخذ بمحكم كتابه والرد الى الرسول الاخذ بسنته۔(نہج البلاغۃ: صفحہ 24، جلد 2)
ترجمہ: یعنی سیدنا علیؓ فرماتے ہیں کہ شیٔ کو اللہ تعالیٰ کی طرف رد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ کتاب اللہ کے محکمات کے ساتھ تمسک کرنا اور چیز کو رسول کی جانب رد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس کی سنّت کو اخذ کرنا
(نہج البلاغۃ: صفحہ 24، جلد 2 ایک طویل عہد ہے جو اشتر نخعی کو سیدنا علیؓ کی طرف سے لکھا گیا اس کے وسط میں یہ مضمون درج ہے)۔
پنجم: ومن كلام له عليه السلام فی التحكيم قال اللہ سبحانهٗ: فَاِنۡ تَنَازَعۡتُمۡ فِىۡ شَىۡءٍ فَرُدُّوۡهُ اِلَى اللّٰهِ وَالرَّسُوۡلِ فردوه الى اللّٰہ ان حكم بكتابه وردهٗ الى الرسول ان ناخذ لسنته.
ترجمہ: یعنی حضرت علیؓ نے آيتِ قرآنی کی تشریح اس طرح فرمائی ہے: عند النتازعہ کسی چیز کو اللہ کی طرف لوٹانے کا مطلب یہ ہے کہ کتاب اللہ کے ساتھ حکم چلانا اور اس پر عمل کرنا اور کسی چیز کو رسولﷺ کی جانب رد کرنے کا مفہوم یہ ہے کہ ان کی سُنّت پر عمل کرنا۔ (نہج البلاغۃ: جلد 1 صفحہ 240)
ان ہر سہ حوالہ جات کا حاصل یہ ہے کہ جب بھی کوئی تنازعہ کا معاملہ پیش آئے تو صرف کتاب و سُنّت کی طرف رجوع کرنے کی تلقین ائمہ کی جانب سے کی جا رہی ہے جیساکہ آیتِ قرآنی میں ارشاد ہے اسی کے موافق ائمہ معصومین نے بھی تشریح کر دی ہے.
اس سے صاف معلوم ہوا کہ لغتِ قرآنی اور ائمہ کرام نے ضرورت کے وقت صرف کتاب و سُنّت کی طرف رجوع کرنے کی رہنمائی کی ہے۔ لوگوں میں تنازع کا واحد حل صرف کتاب و سُنّت کی طرف رجوع کرنا اور تمسک کرنا ہے اور بس کسی تیسری شخصیت کی جانب توجہ کرنے کی حاجت ہی نہیں۔
ششم: اور سیدنا جعفر صادقؒ سے ان کا ایک مخلص شاگرد روایت کے ردّ و قبول کے متعلق تفصیل دریافت کرتا ہے اور کہتا ہے کہ:
فان كان الخبران عنكما مشهورين قد روا هما الثقات عنكم ينظر فما وافق حكمہ حکم الكتاب والسنة وخالف العامة فخذ به وترك ماخالف حكمہ حکم الكتاب والسنة و وافق العامة
(اصول کافی: صفحہ 39 طبع نول کشور لکھنؤ، باب اختلاف الحديث)
مطلب یہ ہے کہ سائل عرض کرتا ہے کہ جناب سے مشہور روایتیں ثقہ لوگ ذکر کرتے ہیں، ان کو قبول کر لیا جائے؟ تو سیدنا جعفر صادقؒ نے فرمایا کہ کتاب و سنّت کے موافق جس کا حکم ہو اور وہ عامہ سنیوں کے خلاف ہو اس کو اخذ کر لیا جائے اور جن کا کتاب و سنّت کے برخلاف حکم ہو اور سنیوں کے موافق ہو اس کو ترک کر دیا جائے۔
ہفتم: سیدنا محمد باقرؒ نے نبی کریمﷺ کا جو حجتہ الوداع میں خطبہ ارشاد ہوا ہے، نقل فرمایا ہے اس میں ذیل کا فرمان بھی موجود ہے:
"فاذا اتاكم الحديث فاعرضوه على كتاب اللّٰہ عزوجل وسنتی فما وافق كتاب الله و سنتی فخذوا وما خالف كتاب اللّٰه و سنتی فلاتخذوا به"
صفحہ 1 از 2