الازالۃ - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

الازالۃ

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

اس کا مختصرًا جواب یہ عرض ہے کہ جس روایت کا مفہوم و مضمون نصِ قرآنی میں موجود ہے، اس میں اسناد کی بحث نہ بھی کی جانے تو بھی وہ روایت قابلِ قبول ہوتی ہے۔ وہاں تحقیقِ اسناد کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔ یہاں بھی ان روایات کا مضمون چونکہ نصِ قرآنی میں بصراحت موجود ہے اس لیے یہاں صحتِ اسناد کی طرف التفات کرنے کی حاجت ہی نہیں۔ بخلاف ان روایات کے جو حصہ اول میں درج ہوئی ہیں کہ ان کا مضمون نصِ قرآنی میں صریحاً موجود نہیں ہے اس وجہ سے ان کی صحتِ اسناد کی طرف توجہ کرنا خلافِ قاعدہ نہیں ہے۔