مسجد میں شیعہ یا مرزائی کا چندہ لگانا - فتاویٰ جات | دفاع…

مسجد میں شیعہ یا مرزائی کا چندہ لگانا


سوال: کسی شیعہ یا مرزائی وغیرہ کا چندہ مسجد کی ضروریات میں لگانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: شیعہ اگر حدِ کفر کو نہ پہنچا ہوا ہو تو اس کا چندہ مسجد میں جائز ہے، لیکن اگر وہ اہل سنت پر اس کا احسان لگائیں یا مسجد میں دخیل ہونے کا خطرہ ہو تو نہ لیا جاوے، اور اگر حدِ کفر کو پہنچ چکا ہو یا مرزائی ہو تو ان کا چندہ لینا اگرچہ بنفسِہٖ نفسہٖ مسجد میں جائز ہے، لیکن مذکورہ خطرہ کی وجہ سے ان کا بھی چندہ نہ لیا جاوے۔ 

(فتاویٰ مفتی محمود: جلد 1 صفحہ 811)