کتاب اللہ و سنتی کے عنوان سے متعدد روایات اور اسی طرح صرف کتاب اللہ کے مضمون کی بھی متعدد روایات درج کی گئی ہیں، مگر ان کی صحتِ اسناد کی طرف التفات نہیں کیا گیا، حالانکہ "کتاب اللہ و عترتی اہل بیتی" کے الفاظ سے جس قدر باسند روایات میسر ہوئی ہیں، تین چار روایات کے ماسوا بقیہ روایات کے حق میں صحتِ سند کے اعتبار سے جرح و قدح کی گئی ہے اور ان کو مجروح ثابت کیا گیا ہے۔