سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین دریں مسئلہ کہ: اہل سنت والجماعت کے چند افراد نے "اہل الرفض" کو میلہ و عزا کے لیے اسپیکر کی بیٹری دی جو کہ مسجد کی تھی۔ جس پر انہوں نے سبّ صحابہؓ و تبلیغِ رفض کا پروگرام کیا۔ مانعین کو ان لوگوں نے بھلا بُرا کہا۔ کیا یہ لوگ اس فعلِ شنیع کے ارتکاب سے صواب کار ہوں گے یا خطاکار؟ شرعِ مبین ان کے خلاف کیا حکم دیتی ہے؟
جواب: مسجد کے اسپیکر کی بیٹری "اہل الرفض" کے میلہ میں استعمال کرنے کے لیے دینا ہرگز جائز نہیں۔ ان لوگوں پر لازم ہے کہ فعلِ مذکور پر توبہ تائب ہوں۔ اور آئندہ کے لیے ہرگز ایسا کام نہ کریں۔
(فتاویٰ مفتی محمود: جلد 1 صفحہ 796)