حاصلِ مقصد - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

حاصلِ مقصد

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

مندرجہ بالا روایات کا حاصل مطلب یہ ہے کہ نبی کریمﷺ نے امت کو بطورِ وصیت ارشاد فرمایا ہے: میں نے تم میں اللہ کی کتاب چھوڑی ہے میرے بعد اس کے ساتھ تمسک کرو گے۔ اس کو مضبوط پکڑو گے تو تم ہرگز گمراہ نہ ہوگے۔ جو کتاب اللہ کی اطاعت کرے گا، وہ ہدایت پر رہے گا۔ جو اس کی پیروی کو چھوڑ دے گا وہ گمراہی میں جا پڑے گا۔ قرآن مجید ایک رسی کی مثال ہے۔ اس کی ایک جانب تمہارے ہاتھ میں ہے اور دوسری طرف دستِ قدرت میں ہے۔ اس رسی کو خوب تھام رکھو گے تو ہلاکت نہ آئے گی۔
ان تمام روایات میں صرف کتاب اللہ کی اطاعت اور اس کے ساتھ اخذ و تمسک کا بیان دارد ہے اور "سنّتِ نبویﷺ" کی اطاعت اللہ کی اطاعت کے ضمن میں آ جاتی ہے اور ان تمام مندرجہ روايات میں کسی ایک جگہ بھی عترت و اہل بیت کی اطاعت کا مذکور نہ ہونا اس چیز کا زبردست نشان ہے کہ اصل اطاعت کتاب و سنّت کی ہی امت پر واجب ہے۔ کتاب و سنّت کی اطاعت کے درجے میں کسی اور کی اطاعت واجب نہیں۔ خواہ حاکمِ مسلمان ہوں یا اہل بیت و عترت، ہوں یا علماء دین ہوں۔