سنتِ رسولﷺ سے استدلال - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

سنتِ رسولﷺ سے استدلال

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

صفحہ 2 از 3
ترجمہ: اے لوگو! میری بات سنو۔ تحقیق میں نے تبلیغ کی اور میں نے تم میں وہ چیز چھوٹی ہے اگر تم اس کے ساتھ تمسک کرو گے۔ ہرگز گمراہ نہ ہوگے، وہ اللہ کی کتاب ہے اور نبی کی سنّت ہے۔
(تاریخ الامم والملوک لابن جریر طبری خطبہ حجۃ الوداع: جلد 3 صفحہ 169 )
روایتِ پنجم: الدارقطنی متوفی 385ھ:
مشہور محدث دارقطنی نے اپنے مکمل اسناد کے ساتھ السنن للدارقطنی میں اس کو درج کیا ہے:
عن ابی هريرةؓ قال قال رسول اللّٰہ صلى اللّٰه عليه وسلم خلفت فيكم شيئين لن تضلوا بعدهما كتاب اللّٰہ وسنتی ولن يفترقا حتى يردا على الحوض۔
حضور علیہ السلام نے فرمایا میں نے تم میں دو چیزیں اپنے بعد چھوڑی ہیں ان کو اخذ کرنے کے بعد تم ہرگز گمراہ نہ ہو گے۔ اللہ کی کتاب اور میری سنّت اور یہ دونوں ایک دوسرے سے نہ جدا ہوں گی۔ حتیٰ کہ میرے پاس حوض پر وارد ہوں۔
(السنن للدارقطنی: صفحہ 529 مطبع انصاری دہلی)
(روایتِ ہٰذا کو خطیب بغدادیؒ نے اپنے اسناد کے ساتھ "کتاب الفقیہ والمتفقیہ" صفحہ 94 جلد اول طبع سعودی عرب میں تحت "ذکر الخبربان السنة لاتفارق الكتاب" میں بہ تفصیل درج کیا ہے)
روایتِ ششم (مستدرک حاکم متوفی 405ھ)
عن ابن عباسؓ ان رسول اللّٰہ صلى اللّٰه عليه وسلم خطب الناس فی حجة الوداع فقال يئس الشيطان بان يعبد بارضكم ولكنه رضى ان يطاع فی ماسوا ذالك مما تحاقرون من اعمالكم فاحذروا ايها الناس انی قد تركت فيكم ان اعتصمتم به فلن تضلوا ابدًا كتاب اللّٰہ وسنته نبيه
ترجمہ: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے لوگوں کو حجۃ الوداع میں خطبہ دیا۔ فرمایا کہ اس بات سے تو شیطان ناامید ہو چکا ہے کہ تمہاری زمین میں اس کی پرستش کی جائے لیکن وہ پسند کرتا ہے کہ اس عبادت کے بغیر تمہارے اعمال کو حقیر جاننے کی صورت میں اس کی اطاعت کی جائے۔ لوگو! خوف کرنا تمہارے درمیان وہ چیز چھوڑتا ہوں اگر اس کے ساتھ اخذ اور تمسک کرو گے تو کبھی بھی گمراہ نہ ہوگے وہ چیز اللہ کی کتاب ہے اور اس کے نبی کی سنت ہے.
(مستدرک حاکم: جلد 1 صفحہ 93 طبع دکن باب کتاب العلم)
(كتاب السنۃ محمد ابن نصر المروزی: صفحہ 21 مطبوعہ الرياض (سعودی عربیہ)
(احكام الاحكام لابن حزم: جلد 6 باب 32 صفحہ 809 تا 810)
روایتِ ہفتم:
عن انس بن مالکؓ ان رسول اللّٰہ صلى الله عليه 
وسلم قال قد تركت فيكم بعدی ما ان اخذتم لن تضلوا كتاب اللّٰہ وسنة نبيکم۔
سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اپنے بعد میں نے تم میں وہ چیز چھوڑی ہے اگر اس کو تم اخذ کرو تو ہرگز گمراہ نہ ہوگے۔ وہ اللہ کی کتاب ہے اور تمہارے نبی کی سنّت ہے۔
(اخبار اصفہان لابی نعيم اصفہانی: جلد 1 صفحہ 103 تحت تذكرة احمد بن خطاب)
روایت ہشتم:(ابو النصر السجزی متوفی 444ھ)
كتاب اللّٰہ و سنتی لن یتفرقا حتى يردا على الحوض
(كنز العمال: جلد اول صفحہ 48 بحوالہ ابی النصر السجزی فی الابانۃ عن ابی هريرةؓ طبع حیدر آباد دکن)
روایتِ نہم: بیہقی متوفی 458ھ:
عن ابن عباسؓ ان رسول اللّٰہ صلى اللّٰه عليه وسلم خطب الناس فی حجة الوداع فقال ياايها الناس انی تركت فيكم ما ان اعتصمتم به فلن تضلوا ابدًا كتاب اللّٰہ و سنة نبيه
(سنن الکبریٰ بیہقی: جلد عاشر صفحہ 114 طبع دکن)
(کتاب الاعتقاد علی مذهب السلف البیهقی: صفحہ 112 طبع قاهره مصر)
روایتِ دہم (بیہقی متوفی 250ھ):
عن ابی هريرةؓ قال قال رسول اللّٰہ صلى اللّٰه عليه وسلم انی قد خلفت فيكم ما لن تضلوا بعدهما ما اخذ تم بہما اوعملتم بهما كتاب اللّٰہ و سنتی ولن تفرقا حتى يرد ا علی الحوض۔
(السنن الكبرى جلد عاشر: صفحہ 114 طبع دکن)
روایتِ ہٰذا کو خطیب بغدادیؒ نے اپنے اسناد کے ساتھ ملائكتہ کتاب الفقیہ والمتفقہ: جلد 1صفحہ 64 پر تحت "ذکر الخبر بان السنة لا تفارق الكتاب" میں بہ تفصیل درج کیا ہے۔
روایت یازدہم(ابن عبدالبر متوفی 463ھ):
حدثنا كثير بن عبداللّٰه بن عمرو بن عوف المزنی عن ابيه عن جده عن النبی صلى اللّٰه عليه وسلم انه قال تركت فيكم امرين لن تضلوا ما تمسكتم بهما كتاب اللّٰہ وسنته رسوله۔
(جامع بيان العلم و فضلہ باب فساد التقليد و نفيہ الخ: صفحہ 110 طبع مصر لابن عبدالبر اندلسی)
روایت دوازدہم(مستدرک حاکم):
عن ابی صالح عن ابی هریرةؓ قال قال رسول اللّٰہ صلى اللّٰه عليه وسلم انی قد تركت فيكم الشٔيين لن تضلوا بعدهما كتاب اللّٰہ و سنّت ولن یتفرقا حتىٰ يردا علی الحوض۔
(مستدرک حاکم کتاب العلم: جلد 1 صفحہ 93)
(الاحكام فى اصول الاحكام لابن حزم الظاہری: صفحہ 829 باب 36 فی ابطال التقلید الجزء السادس)
مندرجہ بالا روایات میں ہشتم سے لے کر دوازدہم تک ترجمہ نہیں کیا گیا اس لیے کہ سابق تراجم کے موافق یہ ترجمہ ہے کوئی الگ چیز نہیں۔
ان احادیث کے اندراج کے بعد چند ایک معروضات پیش کی جاتی ہیں جو قابلِ التفات ہیں:
1: ایک چیز تو یہ ہے کہ اثباتِ مدعی کے لیے یہ روایات اپنی جگہ خوب واضح ہیں کہ کسی غیری تشریح کی محتاج نہیں ہیں، مقصود یہی ہے کہ صرف کتاب و سنت کی تابعداری بالاستقلال واجب ہے، مستقلًا اور کسی کی طاعت واجب نہیں ہے۔ ان روایات مندرجہ نے اس مطلب کو صاف صاف بیان کر دیا ہے کہ کوئی جفا باقی نہیں رکھا۔ ارشاد ہوتا ہے کہ ان دونوں چیزوں (کتاب و سنت) کے ساتھ اعتصام کرو گے اور تمسک کرو گے اور ان دونوں کو اخذ کرو گے تو تم ہرگز گمراہ نہ ہو گے۔ اگر بالفرض اہل بیت وعترت کے ساتھ اسی درجہ میں تمسک کرنا واجب ہے تو ان دو مذکورہ چیزوں کے ساتھ تیسرا اہل بیت کا تذکرہ ایک ضروری امر تھا جو یہاں بالکل مفقود ہے۔ معلوم ہوا کہ اصل دو بھاری (ثقیل) چیزیں ہی کتاب اللہ و سنت رسول اللہﷺ ہیں، جن کی طاعت کے بغیر دین مکمل نہیں ہو سکتا۔
صحیح روایات میں انہی دو چیزوں کو "امرين" اور "شيئين" اور "اثنين" کے مختلف عنوانات سے تعبیر کیا گیا ہے اور چونکہ ان دو چیزوں کے ساتھ تمسک کرنا اور ان پر عمل درآمد بھاری اور "ثقيل" امر ہے اس ایس وجہ سے ان کو بعض مقامات میں "ثقلین" کے نام سے بھی موسوم کیا گیا ہے۔ حضورﷺ کی اپنی امت کے حق میں یہی مشہور وصیت ہے کہ جس کو تاکید کے ساتھ بار بار فرمایا گیا ہے۔
صفحہ 2 از 3