کتاب اللہ سے استدلال - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

کتاب اللہ سے استدلال

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

صفحہ 1 از 3
قرآن مجید میں جہاں اللہ جل مجدہ کی اطاعت کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ وہاں اس کے رسولﷺ کی مستقل اطاعت کا ذکر بھی ساتھ ساتھ موجود ہے اور ان ہر دو اطاعت کا متصلًا ذکر قرآن مجید میں قریباً انیس مقامات میں پایا گیا ہے۔ پھر ان مقامات میں سے خاص وہ مقام جہاں صیغۂ امر کے ساتھ اطاعت کا حکم فرمایا ہے وہ حسنِ اتفاق سے اثناء عشر مقام ہیں۔
پھر ان اثناء عشر مواضع میں سے ایک جگہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کے بعد اُولِى الۡاَمۡرِ کی اتباع کا حکم بھی بیان کیا گیا ہے۔ عنقریب آیت ہٰذا کی بقدرِ ضرورت تشریح باقی آیات کے آخر میں درج ہوگی اور یہ چیز بھی مسلمات میں سے ہے کہ اللہ جل شانہ کی اطاعت کا مفہوم یہ ہے کہ قرآن مجید کی اطاعت کی جائے اور اس کے ساتھ تمسک کیا جائے اور رسولﷺ کی اطاعت کا مقصد یہ ہے کہ نبی کریمﷺ کی سنتِ طیبہ کو اخذ کیا جائے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے۔
1: قال فی روح المعانی فان المراد باطاعة اللّٰہ العمل بالكتاب وباطاعة الرسول بالسنة
(روح المعانی: جلد 5 صفحہ 24)
2: سیدنا علیؓ کا جو فرمان نہج البلاغہ صفحہ 24 جلد 2 میں وارد ہے وہاں بھی اس امر کی تصریح موجود ہے۔ آئندہ شیعی مسلمات کے ماتحت یہ فرمان مرتضوی بھی نمبر چہارم میں مندرج ہوگا۔ ان شاءاللہ تعالیٰ
اب ذیل میں وہ آیات ملاحظہ ہوں جن میں اللہ اور رسول اللہﷺ کی اطاعت کا بین حکم صادر فرمایا گیا ہے:
آیت اول:قُلۡ اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوۡلَ‌ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡكٰفِرِيۡنَ۞ (سورۃ آل عمران: آیت 32)
ترجمہ: کہہ دو کہ اللہ اور رسول کی اطاعت کرو، پھر بھی اگر منہ موڑو گے تو اللہ کافروں کو پسند نہیں کرتا۔
آیت دوم:وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوۡلَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ‌۞ (سورۃ آل عمران: آیت 132)
ترجمہ: اور اللہ اور رسول کی بات مانو، تاکہ تم سے رحمت کا برتاؤ کیا جائے۔
آیت سوم:وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَاحۡذَرُوۡا‌ فَاِنۡ تَوَلَّيۡتُمۡ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا عَلٰى رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ۞ (سورۃ المائدة: آیت 92 پارہ 7)
ترجمہ: اور اللہ کی اطاعت کرو، اور رسول کی اطاعت کرو، اور (نافرمانی سے) بچتے رہو۔ اور اگر تم (اس حکم سے) منہ موڑو گے تو جان رکھو کہ ہمارے رسول پر صرف یہ ذمہ داری ہے کہ وہ صاف صاف طریقے سے (اللہ کے حکم کی) تبلیغ کر دیں۔
آیت چہارم:فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَصۡلِحُوۡا ذَاتَ بَيۡنِكُمۡ‌ وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ۞ (سورۃ الانفال: آیت 1)
ترجمہ: لہٰذا تم اللہ سے ڈرو، اور آپس کے تعلقات درست کرلو، اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو، اگر تم واقعی مومن ہو۔
آیت پنجم:يٰٓاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ وَلَا تَوَلَّوۡا عَنۡهُ وَاَنۡتُمۡ تَسۡمَعُوۡنَ‌۞ (سورۃ الانفال آیت 20)
ترجمہ: اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی تابع داری کرو، اور اس (تابع داری) سے منہ نہ موڑو، جبکہ تم (اللہ اور رسول کے احکام) سن رہے ہو۔ 
آیت ششم:وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ وَلَا تَنَازَعُوۡا فَتَفۡشَلُوۡا وَتَذۡهَبَ رِيۡحُكُمۡ‌ (سورۃ الانفال: آیت 46)
ترجمہ: اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو، اور آپس میں جھگڑا نہ کرو، ورنہ تم کمزور پڑجاؤ گے، اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی۔
آیت ہفتم: قُلۡ اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ‌ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا عَلَيۡهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيۡكُمۡ مَّا حُمِّلۡتُمۡ‌ (سورۃ النور: آیت 54)
ترجمہ: (ان سے) کہو کہ: اللہ کا حکم مانو اور رسول کے فرمانبردار بنو، پھر بھی اگر تم نے منہ پھیرے رکھا تو رسول پر تو اتنا ہی بوجھ ہے جس کی ذمہ داری ان پر ڈالی گئی ہے، اور جو بوجھ تم پر ڈالا گیا ہے، اس کے ذمہ داری تم خود ہو۔ 
آیت ہشتم: وَاَقِمۡنَ الصَّلٰوةَ وَاٰتِيۡنَ الزَّكٰوةَ وَاَطِعۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ(سورۃ الاحزاب: آیت 33)
ترجمہ: اور نماز قائم کرو، اور زکوٰۃ ادا کرو، اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو۔ 
آیت نہم:يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَلَا تُبۡطِلُوۡۤا اَعۡمَالَكُمۡ (سورۃ محمد: آیت 33)
ترجمہ: اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو، اور رسول کی اطاعت کرو، اور اپنے اعمال کو برباد نہ کرو۔
آیت دہم:فَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوۡلَهٗ‌ وَاللّٰهُ خَبِيۡرٌ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ۞ (سورۃ المجادلہ :آیت 13)
ترجمہ: تو تم نماز قائم کرتے ہو، اور زکوٰۃ دیتے رہو، اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتے رہو۔ اور جو کام بھی تم کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔ 
آیت یازدہم:وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ‌ فَاِنۡ تَوَلَّيۡتُمۡ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ۞ (سورۃالتغابن: آیت 12)
ترجمہ: اور تم اللہ کی فرمانبرداری کرو، اور رسول کی فرمانبرداری کرو۔ پھر اگر تم نے منہ موڑا تو ہمارے رسول کی ذمہ داری صرف یہ ہے کہ وہ صاف صاف بات پہنچا دے۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوۡلَ وَاُولِى الۡاَمۡرِ مِنۡكُمۡ‌ فَاِنۡ تَنَازَعۡتُمۡ فِىۡ شَىۡءٍ فَرُدُّوۡهُ اِلَى اللّٰهِ وَالرَّسُوۡلِ اِنۡ كُنۡـتُمۡ تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوْمِ الۡاٰخِرِ‌ ذٰلِكَ خَيۡرٌ وَّاَحۡسَنُ تَاۡوِيۡلًا ۞ (سورۃ النساء :آیت 59)
ترجمہ: اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی بھی اطاعت کرو اور تم میں سے جو لوگ صاحبِ اختیار ہوں ان کی بھی۔ پھر اگر تمہارے درمیان کسی چیز میں اختلاف ہو جائے تو اگر واقعی تم اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو اسے اللہ اور رسول کے حوالے کردو۔ یہی طریقہ بہترین ہے اور اس کا انجام بھی سب سے بہتر ہے۔
صفحہ 1 از 3