سوال:صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی صحابیت کا منکر اور سبّ شیخین رضی اللہ عنہما کرنے والے شخص کے ساتھ مسلمانوں کو تعلقات رکھنا اور اپنے ساتھ مساجد میں نمازوں میں شریک کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
جواب: بے شک ایسا رافضی جو منکر صحبت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ ہو وہ باتفاق کافر ہے اور اکثر فقہاء نے سبّ شیخین رضی اللہ عنہما کرنے والے کو بھی کافر کہا ہے۔ پس ایسے رافضی کے ساتھ اختلاط و ارتباط رکھنا اور بلانکیر ان کو مسلمانوں کی مساجد میں آنے دینا اور شریک نماز و جماعت کرنا حرام اور ناجائز ہے۔ ایسے لوگوں سے جہاں تک ہو سکے اجتناب و علیحدگی کی جاوے۔
(فتاویٰ دار العلوم دیوبند مدلّل و مكمل: جلد 12 صفحہ 308)