مسجد کی زمین کو امام باڑہ یا تعزیہ گاه بنا لینا - فتاویٰ…

مسجد کی زمین کو امام باڑہ یا تعزیہ گاه بنا لینا


سوال:مسجد کی دو کوٹھریوں کو اہل محلہ نے امام باڑہ کی شکل سے منتقل کر لیا ہے، اور ایک دالان جیسا بنا لیا ہے تعزیہ کا گھوڑا اس میں رکھا ہے، یہ تعمیر درست ہوئی یا نہیں؟ کیونکہ اس میں صریح مسجد کی حق تلفی ہے، کرائے کی آمدنی مسدود ہو گئی، اور زمین ایک دوسرے مصرف میں لائی گئی۔اس تعمیر میں چندہ دینا کیسا ہے؟

جواب: یہ فعل اہل محلہ کا جائز نہیں ہے، اور یہ تعمیر درست نہیں ہوئی، اور چندہ دینا اس میں اس کام کے لیے جائز نہیں ہوا۔ اب لازم ہے کہ ان بدعتوں کو وہاں سے دور کیا جاوے اور اس دالان کو بکارِ مسجد لایا جاوے۔

(فتاویٰ دار العلوم دیوبند مدلّل و مکمل: جلد 13 صفحہ 271)