روایت ثقلین فی كتاب المختارة للضياء المقدسی - ردِ رافضیت |…

روایت ثقلین فی كتاب المختارة للضياء المقدسی

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

روایت ثقلین فی كتاب المختارة للضياء المقدسی

(ضياء الدين ابی عبداللہ محمد بن عبدالواحد السعدی المقدسی)

اخرجہ الضياء فی المختارة من طريق سلمة بن كهيل عن ابی الطفيل عن زيد بن ارقمؓ 
(عبقات :جلد 1 صفحہ 298)
طبرانی کبیر کے اسانید میں یہ بحث اچھی طرح گزر چکی ہے کہ سلمہ بن كہيل کس درجہ اور کس نوع کے راوی ہیں۔ لہٰذا قبول روایت ہٰذا کا مسئلہ خود بخود صاف ہے کسی تفصیل کی حاجت نہیں ہے۔ یعنی سلمہ بن كہيل شیعہ بزرگ ہیں۔ حافظ ابن حجرؒ نے تہذیب میں ان کا تشیع واضح طور پر ذکر کر دیا ہے لہٰذا زیر بحث مسئلہ میں ان کی روایت کیسے قبول ہو سکتی ہے؟
سلمہ بن کہیل کے متعلق معجم طبرانی کبیرؒ کے اسناد سوم کی بحث میں حافظ ابن حجرؒ کا پورا حوالہ مکمل عبارت کے ساتھ درج ہو چکا ہے۔
تنبیہ: فاضل مقدسی متوفی 643ھ ہے یہ روایت کے لیے یہ صاحب تخریج نہیں ہے دوسرے محدثین سے ناقل ہے۔ غالب خیال یہی ہے کہ مذکور مندرجہ بالا ٹکڑا استاد طبرانیؒ کی معجم کبیر سے منقول ہے اس ادھورے اسناد سے بھی عدم قبول روایت کے لیے ثبوت مل گیا۔