مسجد کے پتھر امام باڑے میں لگانا - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

مسجد کے پتھر امام باڑے میں لگانا


سوال: ایک شہر میں ایک شاہی مسجد کہنہ آبادی سے باہر ویران پڑی ہوئی تھی، اس میں سے چند لوگوں نے کچھ پتھر نکال کر دوسری عمارت میں لگا دیے، یعنی ایک امام باڑہ بنایا جاتا ہے۔ اس میں مسجد کے پتھر استعمال میں لائے گئے۔ مسجد کے پتھر نکال کر امام باڑے میں لگانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: مسجد کے پتھر امام باڑے میں لگانا درست نہیں ہے۔ یہ بالکل حرام ہے اور ناجائز ہے۔

(فتاویٰ دار العلوم دیوبند مدلّل و مکمل: جلد 13 صفحہ 376)