اسناد از تاريخ ابن عساكر - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

اسناد از تاريخ ابن عساكر

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

اسناد از تاريخ ابن عساكر(ابو القاسم علی بن الحسن بن ہبتہ اللہ المعروف بابن عساكر متوفى 571ھ)
عن معروف بن خربوذ عن ابى الطفيلؓ عن حذيفة بن اسيدؓ لما قفل رسول اللّٰہ صلى اللّٰه عليه وسلم من حجة الوداع نهى اصحابه عن شجرات بالبطحاء متقاربات ان ينزلوا حولهن ثم بعث اليهن فصلّى تحتهتن فصلى تحتهن ثم قام فقال ايها الناس قد نبأنی اللطيف الخبير وانی سائلكم حين تردون على عن الثقلين فانظروا كيف تخلفوا فی فيهما الثقل الاكبر كتاب اللّٰه سبب طرفه بيد اللّٰه طرف بايدیكم فاستمسكوا به لا تضلوا ولا تبدلوا وعترتی اهل بيتی فانه قد نبانی اللطيف الخبير انهما لن يفترقا حتىٰ يردا على الحوض۔ قال ابن كثير رواه ابن عساكر بطوله عن طريق معروف كما ذكرنا۔
(البدايۃ والنهايۃ لابن كثير: جلد 7 صفحہ 349)
1: واضح رہے کہ اسناد ہٰذا ہم نے ”البدايۃ والنهايۃ لابن کثیر سے نقل کیا ہے ابن عساکر کی اصل کتاب نہیں مل سکی ورنہ پورے اسناد پر کلام کرنے کا قصد تھا خیر جو کچھ اسناد میسر ہے روایت کا درجہ اعتماد معلوم کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہ روایت معروف بن خربوذ مکی نے ابوالطفیل عامر بن واثلہؓ سے نقل کی ہے اور ابو الطفیلؓ نے سیدنا حذیفہؓ سے روایت کی ہے۔ معروف مذکور کی مکمل پوزیشن اور کامل تعارف تو ہم کتاب "نوادر الاصول حکیم ترمذی" والے اسناد کے تحت تفصیلاً درج کر چکے ہیں۔ چند ورق الٹا کر دوبارہ ملاحظہ فرما لیا جائے۔ اس کا حاصل یہ ہے کہ معروف بزرگ ضعیف عندالمحدثین ہونے کے ساتھ شیعہ بزرگ ہے اور اخباری شیعہ ہے اور ان کے "اصول اربعہ" کا مشہور راوی ہے۔ ان کی کتب رجال سے رجال تفرشی، رجال مامقانی، جامع الرواة کا ملاحظہ ہماری معروضات کی تائید کے لیے کافی ہے۔ فلہٰذا جو شخص عندالفریقین مسلم شیعہ ہو اس کی روایت اس کی مسلک کی تائید میں قبول نہیں کی جا سکتی۔ اس وجہ سے یہ روایت ناقابلِ قبول ہوگی۔
2: اگر بالفرض اس روایت کو صحیح تسلیم کر لیا جائے تو بھی مدعیان حبِ اہل بیتؓ کو مفید نہیں ہے وجہ یہ ہے کہ عترت و اہل بیتؓ کے متعلق یہاں ایسے الفاظ نہیں پائے گئے۔ جن سے وجوبِ اطاعت اور لزومِ تمسک کا مفہوم مستنبط ہو سکے پس قصداً اور اثباتِ دعویٰ کی خاطر یہ روایت پیش کی جاتی ہے اس کو مثبت نہیں ہو سکی۔ لہٰذا تقریب تام نہیں ہے۔