روایت ابی محمد احمد بن محمد بن علی العاصمی - ردِ رافضیت |…

روایت ابی محمد احمد بن محمد بن علی العاصمی

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

عبقات الانوار جلد اول صفحہ 268، 269 پر ذکر کیا ہے کہ حدیث ثقلین را در کتاب "دین الفتٰی فی تفسیر ہل اتی" در سیاق طريق حدیث سفینہ گفتہ۔
اخبرنی الشيخ الامام رحمۃاللّٰہ تعالٰى قال اخبرنا الشيخ ابو اسحٰق ابراهيم بن جعفر الشور مينی قال اخبرنا ابو الحسن على بن يونس بن الھياج الانصاری قال حدثنا الحسين بن عبداللّٰه و عمران بن عبداللّٰه و عيسٰى بن علی و عبدالرحمٰن النسائی قالو احدثنا عبدالرحمٰن بن صالح قال حدثنا على بن عابس عن ابی اسحٰق عن حنش قال رايت اباذر متعلقا بباب الكعبة ويقول من يعرفنی فليعرفنی ومن لم یعرفنی فانا ابوذر قال حنش فحدثنی بعض اصحابی انه سمعہ يقول قال رسول اللّٰہ صلى اللّٰه عليه وسلم انى تارك فيكم الثقلين كتاب اللّٰہ وعترتی اهل بيتی فانهما لن يفترقا حتى يردا على الحوض الخ
ناظرین کرام پر واضح ہو کہ مذکورہ روایت کی سند کو کتب رجال سے دیکھا گیا ہے تفتیش اور جستجو کے بعد معلوم ہوا کہ اس سند میں عبدالرحمٰن بن صالح اور اس کا شیخ علی بن عابس دونوں ایسے بزرگ ہیں جن کی وجہ سے اس روایت کو صحیح نہیں کہا جا سکتا خصوصاً عبدالرحمٰن بن صالح تو خالص شیعہ ہے ۔اب اگرچہ اس کی توثیق بھی ہماری کتب میں پائی گئی تاہم اس کے تشیع کے ثابت ہو جانے کے بعد اس کی مرویات پر مختلف فیہ مسائل میں اعتماد نہ ہوگا ۔ ذیل میں تقریب و تہذیب و تاریخ بغداد و میزان ذہبی کے مندرجات اجمالاً درج کئے جاتے ہیں تاکہ ناظرین کی تسلی ہو جائے۔
1: عبدالرحمٰن بن صالح الازدى العتكى صدوق يتشيع (تقريب: صفحہ 311)
2/3: قال يعقوب بن يوسف المطوعى كان عبدالرحمٰن بن صالح رافضيا كان يحدث بمثالب ازواج رسول اللّٰہ صلى اللّٰه عليه وسلم واصحابه‌ وقال فى موضع اٰخر خرقت عامة ما سمعت منه عن ابی داؤد لو اران اكتب عنه وضع كتاب مثالب فی اصحاب رسول اللّٰہ صلى اللّٰه عليه وسلم و سلم قال وذكره مرة اخرى فقال كان رجل سوء انه محترق فيما كان فيه من التشيع
ان چہار حوالہ جات کا حاصل یہ ہے کہ عبدالرحمٰن بن صالح شیعہ اور رافضی تھا رسول اللّٰہﷺ کے ازواجِ مطہراتؓ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے عیوب و نقائص بیان کرتا تھا۔ ابو داؤدؒ کہتے ہیں کہ میں اس شخص سے روایت سے روایت لکھنا جائز نہیں سمجھتا۔ اس نے صحابہ کرامؓ کے معائب و عیوب و مطاعن میں کتاب مدون کی ہوئی تھی۔ پھر کہا کہ یہ ایک برا آدمی تھا اور یہ جلنے والا شیعہ یعنی صحابہ کے نام سے جلتا تھا۔
1: تہذیب التہذیب: جلد 6 صفحہ 198 
2: تاریخ بغداد: جلد دہم صفحہ 262 تا 263
3: میزان الاعتدال ذہبی: جلد 2 صفحہ 108 
اس کے بعد مزید کسی جواب کی حاجت نہیں ہے عدم قبول روایت کے لیے یہی کافی دانی ہے۔
تنبیہ اول: العاصمی مذکور کی ایک اور روایت بھی صاحب عبقات نے نقل کی ہے مگر اس کا استاد بھی غیرمعتبر ہے اس میں ایسے لوگ جلوہ افروز ہیں جن کا کچھ پتہ رجال کی کتابوں میں نہیں ملتا۔ مثلاً اس سند میں ایک شخص ابوالفضل بن فضلویہ نامی ہے۔ یہ بزرگ بالکل مفقود الخبر ہیں کہ ان کا کچھ پتہ رجال کی کتابوں میں ملتا۔ فلہٰذا ایسے مجہول و الحال (مجہول) الصفات لوگوں کی روایت پر کیسے اعتماد کر لیا جائے۔
دوم: شیعہ رجال کی کتب (روضات الجنات جامع الرواة وغيرہما) کی جستجو کرنے سے یہ بات مزید دریافت ہوتی ہے کہ احمد بن محمد العاصمی، مشہور عالم محمد بن یعقوب کلینی کے اساتذہ و مشائخ میں داخل ہے یعنی کلینی کا استاذ فی الروايات ہے۔ دوسری یہ چیز واضح ہوئی ہے کہ امام زمان (غائب) کے وكلاء میں العاصمی کا شمار کیا گیا ہے۔ امام غائب کے وكلاء میں شمار ہونا تو اخص الخواص لوگوں کے لیے نصیب ہوا ہے یہ ہماری معروضات کتاب الروضات الجنات جامع الرواة وتحفۃ الاحباب وغيره میں موجود ہیں اہل علم رجوع فرما کر تسلی کر سکتے ہیں۔
اس چیز کے علاوہ بھی اس سند میں شیعہ رواۃ مل گئے ہیں جیسا کہ درج کر دیا گیا ہے۔ اگر سند صحیح بھی ہوتی تو بھی صاحب سند العاصمی ایسے بزرگ ہیں کہ یہ روایت ہم پر حجت نہیں ہو سکتی۔