روایت العبدری(ابو الحسین رزین بن معاویہ العبدری السرطقی اندلسی مالکی رحمۃاللہ متوفی 535ھ)
عبقات جلد اول صفحہ 252 میں لکھا ہے کہ "کتاب "جمع بین الصحاح السۃ" عن زید بن ارقمؓ آوردہ"
ناظرین پر واضح ہو کہ فاضل العبدریؒ مذکور نے ہماری حدیث کی چھ کتابوں (بخاری، مسلم، موطا، ترمذی، ابو داؤد، نسائی) جن کو صحاح ستہ سے تعبیر کیا جاتا ہے یکجا فرمایا ہے اس کا نام ہے "جمع بین الصحاح الستہ" اور صحاح ستہ مذکورہ میں چوں کہ مسلم اور ترمذی میں یہ روایت ثقلین موجود ہے اس وجہ سے "جمع بین الصحاح الستہ" میں بھی یہ روایت منقولاً لازمی طور پر مندرج ہوگی۔ فاضل عبدریؒ نے اس روایت کو کسی مستقل اسناد کے ساتھ روایت نہیں کیا ہے بلکہ وہی مسلم یا ترمذی کی روایت نقل کر دی ہے بنابریں عبدری کی روایت کے لیے کسی الگ جواب کی حاجت نہیں ہے۔ مسلم اور ترمذی کی روایات کے تحت جو کچھ لکھا گیا ہے وہی کافی ہے وہاں رجوع کر کے ملاحظہ فرما لیا جائے۔