روایت کتاب الفردوس للديلمی - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

روایت کتاب الفردوس للديلمی

  محقق کبیر مولانا نافع رحمہ اللہ

روایت کتاب الفردوس للديلمی(ابو شجاع شيرويہ بن شهردار بن شيرويہ الديلمی الهمدانی المتوفی 509ھ)
صاحب عبقات جلد اول صفحہ 250 پر رقم طراز ہے کہ:
"در کتاب فردوس الاخبار دیلمی حدیث ثقلین از زيد بن ارقم آورده:
انى تارك فيكم الثقلين كتاب اللّٰہ فيكم منه حبل من اتبعه كان على الهدىٰ ومن ترك كان على الضلالة و اهل بيتی اذكركم اللّٰه فی اهل بيتی ولن يتفرقا حتى يردا على الحوض يعنی الاخذ بهما ثقيل"
(عبقات: جلد 1 صفحہ 250)
گزارش ہے کہ کتاب "فردوس الاخبار" سے سند روایت نہیں لائی گئی تاکہ پتہ چل سکتا کہ صحیح سند کے ساتھ یہ مروی ہے یا سند صحیح نہیں ہے۔ دوسری عرض یہ ہے کہ صاحب فردوس الاخبار پر علماء کی جرح بھی موجود ہے بغیر جستجو اور تفتیش کے اس کی روایت قابلِ قبول نہیں ہونی چاہیے۔
چنانچہ شاہ عبدالعزیزؒ "بستان المحدثین" میں اس دیلمی کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:"اما در اتقان معرفت و علم او قصورے است در سقيم و صحيح احاديث تميز نمی کند ولہٰذا در كتاب او موضوعات و واهيات توده توده مندرج شدہ" 
(بستان المحدثین تذكره ديلمی: صفحہ 62)
یعنی دیلمی کے علم میں قصور ہے۔ روی اور صحیح حدیث میں فرق نہیں کرتا اس وجہ سے اس کی کتاب فردوس الاخبار میں موضوع، جعلی اور بےاصل روایات کے ڈھیر کے ڈھیر (انبار) مندرج ہو گئے ہیں۔
بنابریں بغیر تحقیق سند اس کی روایت کیسے قبول ہو سکتی ہے؟
نیز واضح ہو کہ ابن تیمیہؒ نے منہاج السنۃ صفحہ 7 جلد 3 میں فردوس الاخبار دیلمی کو ان الفاظ کے ساتھ درج کیا ہے۔
ان كتاب الفردوس فيه من الاحاديث الموضوعات ماشاءاللّٰہ ومصنفه شيرويه بن شهريار الديلمی وان كان من طلبة الحديث ورواته فان هذا الاحاديث التی جمعها وحذف اسانيدها نقلها من غير اعتبار بصحيحها وضعيفها وموضوعها فلهذا كان فيه من الموضوعات احاديث كثيرة جدا
(منهاج السنۃ: جلد 3 صفحہ 17)
خلاصہ یہ ہے کہ کتاب الفردوس میں احادیث جعلی و بناوٹی ہیں، اس کا مصنف شیرویہ بن شہریار دیلمی اگرچہ طلبہ حدیث اور رواۃ میں سے ہے لیکن جو حدیث اس نے جمع کی ہیں اور ان کے اسانید حذف کر ڈالے ہیں ان کے صحیح ہونے اور ضعیف ہونے اور جعلی ہونے کا کچھ اعتبار نہیں کیا۔ اسی وجہ سے اس کتاب مذکور میں بےشمار جعلی حدیثیں آگئی ہیں۔ (منہاج السنۃ: جلد 3 صفحہ 17)