صاحب عبقات لکھتے ہیں کہ حدیث ثقلین را در رسالہ "قواميۃ" کہ معروف بفضائل الصحابہ است علی ما نقل عنہ آوردہ۔
عن طلحة بن مصرف عن عطية عن ابی الخدری رضی اللّٰه عنه عن النبی صلى اللّٰه عليه وسلم قال انى اوشك ان ادعى فاجيب و انى تارك فيكم الثقلين كتاب اللّٰه حبل ممدود من السماء الى الارض وعترتی اهل بيتی وان اللطيف الخبير اخبرنی انهما لن يفترقا حتىٰ يردا على الحوض۔(عبقات الانوار: جلد 1 صفحہ 240)
سمعانی کی تمام سند تو صاحب عبقات نے نقل نہیں کی جتنی قدر انہوں نے سند مذکور نقل کی ہے عدم قبول روایت کے لیے یہی کافی ہے۔ یہ عطیہ عوفی اپنے شیخ محمد بن سائب کلبی سے روایت کرتا ہے۔ الخدری کا لفظ تلبيس کے لیے اضافہ کر دیتا ہے۔ اس استاد شاگرد دونوں کی پوزیشن کو طبقات ابن سعد، مسند احمد، مسند ابی یعلیٰ کی روایات کے تحت مفصل حوالہ جات کے ساتھ بیان کر دیا گیا ہے بار بار اعادہ کرنے کی ضرورت نہیں وہاں تفاصيل ملاحظہ کی جائیں۔