تعزیہ پرست کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے یا نہیں - فتاویٰ جات |…

تعزیہ پرست کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے یا نہیں


سوال: سود خور، مشرک، تعزیہ پرست یا جس کی عورتیں بے پردہ ہوں، ایسے امام کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟ ایسا شخص امام بنانے کے قابل ہے یا نہیں؟
جواب:سود خور، مشرک، تعزیہ پرست یا جس کی عورتیں بے پردہ ہوں یہ لوگ فاسق ہیں، امامت ان کی مکروہ تحریمی ہوتی ہے۔ امام ایسا شخص ہو سکتا ہے جو متبع شریعت ہو۔ ایسا شخص امام بنانے کے قابل نہیں۔
(عزيز الفتاوىٰ مبوب مکمل: جلد 1 صفحہ 219)